Sharjeel Inam Memon shifted to hospital due to heart attack

شرجیل میمن کو دل کا دورہ، 2 اسٹنٹ ڈال دیے گئے
حیدرآباد: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال لانے پر شرجیل میمن کا طبی معانئہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ شرجیل کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، انہیں 24 گھنٹوں بعد گھر منتقل کر دیا جائےگا۔
Source
Journalist Arshad Sharif's mother passed away
Mothers of blasphemy accused share heart wrenching stories how their kids were trapped
Marco Rubio's comments on US-Pak relations and India's concerns
Najam Sethi's views on Khawaja Asif's statement about Pak-Afghan conflict
Global firm buys AI tech company founded by Pakistani entrepreneur for $1.7 Billion
General Asif Ghafoor's assets seized in Pakistan? Rumors on social media - Details by Umar Cheema










