Nankana Sahib: Violent mob attacked police station and killed the blasphemy accused

ننکانہ صاحب: مشتعل افراد نےتوہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر ہلاک کردیا
یہ واقعہ ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں پیش آیا جہاں مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول دیا اور توہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کردیا۔
اس دوران ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار اپنی جان بچانےکے لیے تھانے سے بھاگ گئے، ملزم توہین مذہب کے الزام میں تھانے میں بند تھا۔
ملزم 2 سال جیل کاٹنےکے بعد واپس آیا تھا، اہل علاقہ نے الزام لگایا ہےکہ ملزم سابقہ بیوی کی تصویر مقدس اوراق پر لگا کر جادو ٹونا کرتا تھا۔
واقعے کے بعد ڈی ایس پی ننکانہ سرکل نواز ورک اور ایس ایچ او واربرٹن فیروزبھٹی کو معطل کردیا گیا ہے۔
توہین مذہب کے ملزم کا قتل اور جلانا ناظالمانہ فعل ہے:حافظ طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ننکانہ صاحب میں توہین مذہب کے ملزم کا قتل اور جلانا ناظالمانہ فعل ہے، جن مجرموں نے یہ کام کیا حکومت پنجاب انہیں گرفتار کرے۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ان مجرموں کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے، کسی گروہ، فرد یاجماعت کو یہ حق نہیں کہ قانون ہاتھ میں لے۔
Source
تھانہ واربرٹن ننکانہ میں توہین قرآن کے مبینہ ملزم کو ہجوم نے تھانے کے اندر گھس کر قتل کردیا۔ناقص سیکیورٹی پر آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی ننکانہ سرکل نواز ورک اور ایس ایچ او واربرٹن فیروز بھٹی کو فوری طور پر معطل کردیا۔ننکانہ میں حالات کشیدہ مزید نفری طلب کرلی گئی۔ pic.twitter.com/UshurNmvdf
— Mian Umar Jamil (@mianumarjamil) February 11, 2023
Breaking News: Iran announces end to attack on Israel
What is happening to Pakistanis in UAE? A Deportee Speaks Out
Alleged leaked audio of Joint Public Action Committee top leadership
64 years old husband tells how and why he killed his 58 years old wife
Azad Kashmir: Attack on Military Installations, Next 48 Hours Critical - Details by Mansoor Ali Khan
Why are there protests in Pakistan Administered Kashmir? - BBC report












