I cannot file a false case against anyone - Aftab Sultan says in his last address

میں کسی کیخلاف جھوٹا مقدمہ نہیں چلا سکتا: مستعفی چیئرمین نیب کا الوداعی خطاب
اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے نیب ہیڈکوارٹر میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ چیئرمین کےعہدے سےمستعفی ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت خوش اور مطمئن ہوں کہ اپنے اصولوں کو برقرار رکھا، کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکا، اپنی زندگی اور پیشہ ورانہ کیریئر میں قانون کے مطابق کام کرنے کی کوشش کی۔
آفتاب سلطان نے مزید کہا کہ میں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، ہمارا آئین ہمارے تمام مسائل کا حل فراہم کرتا ہے، آئین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آج ہم سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہیں، سیاسی عمل اور انتخابات کا تسلسل ضروری ہے۔
سبکدوش چیئرمین نیب نے کہا کہ میں کسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ نہیں چلا سکتا، نہ کسی کے خلاف قائم ریفرنس محض اس بنیاد پر ختم کر سکتا ہوں کہ ملزم کسی بڑی شخصیت کا رشتہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے نوجوان افسران پر یقین ہے کہ وہ اعلیٰ اخلاقی اقدار اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو برقرار رکھیں گے۔
خیال رہے کہ آفتاب سلطان نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جولائی 2022 کو نیب کی سربراہی سنبھالی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ وہ اس ماحول میں کام نہیں کرسکتے۔
Source
Marco Rubio's comments on US-Pak relations and India's concerns
Global firm buys AI tech company founded by Pakistani entrepreneur for $1.7 Billion
General Asif Ghafoor's assets seized in Pakistan? Rumors on social media - Details by Umar Cheema
Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
Albania's AI minister expects to have '83 babies', What is reality?
CM Sohail Afridi's interaction with journalists outside Adiala Jail









