Breaking News: Chief Justice takes notice of delay in elections in Punjab & KP
بریکنگ نیوز۔ چیف جسٹس نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ الیکشن میں تاخیر پر نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے 9 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ سماعت کل ہوگی
Youtube
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا۔
ازخود نوٹس کیس پر سماعت کے لیے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو کل کیس کی سماعت کرے گا۔ ازخود نوٹس کی سماعت کل 23 فروری دوپہر 2 بجے ہوگی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے غلام محمود ڈوگر کیس میں 16 فروری کو ازخود نوٹس کےلیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔
ازخود نوٹس تین سوالات پر لیا گیا جن میں ایک سوال یہ کہ نوٹس میں دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟
دوسرا یہ کہ دیکھا جائے گا کہ انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری کس نے اور کب پوری کرنی ہے؟
تیسرا یہ کہ دیکھا جائے گا کہ فیڈریشن اور صوبوں کی آئینی ذمہ داری کیا ہے؟
سپریم کورٹ کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئین کے مطابق الیکشن کروائے۔
عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ ازخود نوٹس میں دیکھا جائے گا کہ فیڈریشن اور صوبوں کی آئینی ذمہ داری کیا ہے۔ ازخود نوٹس میں دیکھا جائے گا کہ انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری کس نے اور کب پوری کرنی ہے؟
سپریم کورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں 14 اور 17 جنوری کو تحلیل ہوئیں۔ آرٹیکل 224 دو کے تحت انتخابات اسمبلی کی تحلیل سے 90 روز میں ہونا ہوتے ہیں۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئین لازم قرار دیتا ہے کہ 90 دن میں انتخابات کروائے جائیں، انتخابات کی تاریخ کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ بار، خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکرز کی درخواستیں بھی آئیں۔
Source
Marco Rubio's comments on US-Pak relations and India's concerns
Global firm buys AI tech company founded by Pakistani entrepreneur for $1.7 Billion
General Asif Ghafoor's assets seized in Pakistan? Rumors on social media - Details by Umar Cheema
Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
Albania's AI minister expects to have '83 babies', What is reality?
CM Sohail Afridi's interaction with journalists outside Adiala Jail









