Kot Lakhpat Jail Mein Asad Umar, Shah Mehmood Qureshi Aur Azam Swati Mein Jhagra
Youtube
پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ ’جیل بھرو تحریک‘ میں رضاکارانہ گرفتاری دینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی کے درمیان کوٹ لکھپت جیل میں پہلی رات ہی جھگڑا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں الک جیلوں میں رکھا گیا۔
ڈان نیوز کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے نگراں وزیر نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں میں گرما گرم ہو گئی اور اپنی اپنی گرفتاری کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے لگے۔
عامر میر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پہلے ہی میڈیا کے سامنے یہ بیان دے دیا تھا کہ وہ چائے پینے جا رہے تھے لیکن گرفتار ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی گرفتاری پیش نہیں کی تھی اور وہ صرف گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کے لیے پنڈال پہنچے تھے، لیکن وہ بھی گرفتار ہو گئے۔
علاوہ ازیں، وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ ان کے جھگڑے کی وجہ سے ہی انہیں الگ الگ جیلوں میں بھیجا گیا تاکہ وہ ایک دوسرے کو نقصان نہ پہنچائیں جس کی ذمہ داری حکومت پر آجائے۔
Source
Historic moment as Trump meets Chinese President, Listen what Trump said about Xi Jinping
Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
Albania's AI minister expects to have '83 babies', What is reality?
Maryam Nawaz, Maryam Aurengzeb & Uzma Bukhari's life in danger - Details by Umar Cheema
CM Sohail Afridi's interaction with journalists outside Adiala Jail
Black leopard spotted near Islamabad international airport











