The vehicle that hit Mufti Abdul Shakoor's car was fined 13 times in the last four months for over-speeding

مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنیوالی گاڑی پر تیز رفتاری کے 13 چالان کٹے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیرِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی حادثے میں موت کی تحقیقات میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ہٹ کرنے والی گاڑی پر تیز رفتاری کے 13 چالان بقایا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ہٹ کرنے والی گاڑی کا تیز رفتاری پر پہلا ای چالان 5 جنوری 2023ء کو ہوا۔
مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ہٹ کرنے والی مذکورہ گاڑی کا تیز رفتاری پر تیرہواں ای چالان 13 اپریل 2023ء کو ہوا۔
مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی حادثے کےوقت بھی تیزی سے گزر رہی تھی۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ پا سکا اور حادثہ پیش آ گیا۔
Source
Virat Kohli faces severe criticism on social media for ignoring a disabled fan
Is the viral Image of Imran Khan working out in jail authentic?
Heated arguments between federal minister Aleem Khan and Senator Palwasha Khan in a meeting
Three accused NCCIA officials removed from their posts as FIA probe into bribery case
First snowfall of winter hits Saudi Arabia
Imran Khan’s sons announced plans to visit Pakistan to see their father










