Iqrar ul Hassan shares the video of Imran Riaz Khan apologizing on the pressure of General Bajwa
قادر پٹیل کے معافی مانگنے پر عمران ریاض خان نے مذاق اڑایا تو اقرار الحسن نے جنرل باجوہ کے پریشر پر عمران ریاض کی مانگی گئی معافی کی ویڈیو شیئر کردی۔ اقرار الحسن نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا۔
عمران ریاض بھائی قادر پٹیل کی معذرت پر نالاں ہیں لیکن خود انہوں نے قوم کو آج تک نہیں بتایا کہ انہوں نے صابر مٹھو کا نام لینے پر معافی کیوں مانگی ؟؟ عمران ریاض کی معافی کی ویڈیو اور قادر پٹیل کی معافی پر اُن کی تنقیدی ویڈیو دیکھ کر سمجھیں کہ قول و فعل کا تضاد کسے کہتے ہیں۔
ْعمران ریاض بھائی قادر پٹیل کی معذرت پر نالاں ہیں لیکن خود انہوں نے قوم کو آج تک نہیں بتایا کہ انہوں نے صابر مٹھو کا نام لینے پر معافی کیوں مانگی ؟؟ عمران ریاض کی معافی کی ویڈیو اور قادر پٹیل کی معافی پر اُن کی تنقیدی ویڈیو دیکھ کر سمجھیں کہ قول و فعل کا تضاد کسے کہتے ہیں۔ pic.twitter.com/FKwc4D0Lms
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) April 20, 2023
اقرارالحسن نے مزید ٹویٹ کیا
عمران بھائی !! قادر پٹیل معافی مانگے تو حرام اور باجوہ صاحب کے سمدھی کا نام لینے پر آپ معافی مانگیں تو حلال ؟؟ قادر پٹیل معافی مانگے تو سافٹ وئیر اَپ ڈیٹ، آپ معافی مانگیں تو اعلٰی ظرفی ؟؟ قادر پٹیل معذرت کرے تو معافی، آپ معذرت تو سوری؟؟ یہ کیا منافقت ہوئی عمران بھائی؟
عمران بھائی !! قادر پٹیل معافی مانگے تو حرام اور باجوہ صاحب کے سمدھی کا نام لینے پر آپ معافی مانگیں تو حلال ؟؟ قادر پٹیل معافی مانگے تو سافٹ وئیر اَپ ڈیٹ، آپ معافی مانگیں تو اعلٰی ظرفی ؟؟ قادر پٹیل معذرت کرے تو معافی، آپ معذرت تو سوری؟؟ یہ کیا منافقت ہوئی عمران بھائی ? https://t.co/We83Zvq9cm
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) April 20, 2023
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک ٹی وی شو میں عمران ریاض خان نے جنرل باجوہ کے سمدھی صابر مٹھو کا نام لے دیا تھا اور ان پر کچھ تنقید کی تھی۔ جس کے اگلے ہی روز ان کو معافی مانگنی پڑی اور انہوں نے اپنے ولاگ میں کہا کہ انہوں نے بغیر تصدیق کئے بات کردی تھی اس لئے وہ معافی مانگتے ہیں۔
Virat Kohli faces severe criticism on social media for ignoring a disabled fan
Is the viral Image of Imran Khan working out in jail authentic?
Heated arguments between federal minister Aleem Khan and Senator Palwasha Khan in a meeting
Three accused NCCIA officials removed from their posts as FIA probe into bribery case
First snowfall of winter hits Saudi Arabia
Imran Khan’s sons announced plans to visit Pakistan to see their father










