Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Iran rocks Israel’s Ben Gurion Airport & other places with two ton warheads missiles Iran rocks Israel’s Ben Gurion Airport & other places with two ton warheads missiles Unbelievable scenes as gas pipe blast rocks Tehran after Israel blitz Iranian depot Unbelievable scenes as gas pipe blast rocks Tehran after Israel blitz Iranian depot Video: Iran attacks key airbase in Israel with missiles Video: Iran attacks key airbase in Israel with missiles Afghan politician Ahmad Masood criticizes Taliban government Afghan politician Ahmad Masood criticizes Taliban government Intense bombing rocks Tehran since the war started Intense bombing rocks Tehran since the war started PM Shahbaz Sharif's Address To Nation On Petrol Crisis Amid Iran-Israel Conflict PM Shahbaz Sharif's Address To Nation On Petrol Crisis Amid Iran-Israel Conflict

Imran Khan informs the nation in his tweets who will be responsible if something happens to him


عمران خان نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اگر ان کو کچھ ہوا تو اس کا ذمے دار کون ہوگا۔ عمران خان نے طویل ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

وزیرِ داخلہ کہتا ہےکہ میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔میں پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہےجنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا۔ان تینوں سمیت مزید 3 لوگوں، جن کی نشاندہی میں ایک ویڈیو پیغام میں کرچکا ہوں۔

انہوں نے 18 مارچ کو اسلام آباد کےجیوڈیشل کمپلیکس میں مجھے ختم کرنے کی کوشش کی۔ اب اگر پھر سےمجھ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے۔جیسے انہوں نے وزیرآباد حملے کا الزام ایک مذہبی جنونی، جوکہ محض ایک دھوکہ تھا، پر دھرنے کی کوشش کی۔

بعینہٖ اسی طرح اب یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔میں اپنی قوم پر بالکل واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میری جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی میں کرچکا ہوں۔

انہیں یہ خوف اندر سے کھائے جا رہا ہے کہ میں منتخب ہو کرپھر سے اقتدار میں آ جاؤں گا اور انکا محاسبہ کروں گا چنانچہ میرےقتل کی کوششوں میں ہلکان ہوئےجاتے ہیں۔








Comments...