Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video South Air's first ATR 72-500 aircraft arrives in Pakistan South Air's first ATR 72-500 aircraft arrives in Pakistan US releases details on alleged UFOs and Aliens US releases details on alleged UFOs and Aliens US forces strike on Iran-flagged tankers trying to evade the Strait of Hormuz blockade US forces strike on Iran-flagged tankers trying to evade the Strait of Hormuz blockade Russia rejects US Anti-Iran resolution presented in UN Security Council Russia rejects US Anti-Iran resolution presented in UN Security Council Live: Marka-e-Haq Anniversary Ceremony at GHQ, Field Marshal Syed Asim Munir is chief guest Live: Marka-e-Haq Anniversary Ceremony at GHQ, Field Marshal Syed Asim Munir is chief guest

Dialogue between Chief Justice Umar Ata Bandial & Imran Khan in Supreme Court



چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور عمران خان کے درمیان مکالمہ

عمران خان: مجھے ہائیکورٹ سے اغوا کیا گیا،مجھے ڈندے مارے گئے،ایسا تو کسی ایک نارمل کرمنل کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا،اس کے بعد مجھے کچھ علم نہیں کیا ہوا، ابھی تک مجھے نہیں پتہ کیا ہوا ہے۔ مجھے کبھی پولیس لائن اور کبھی کہیں لے کر پھرتے رہے،مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ہوا کیا ہے۔ مجھے یہ موقع بھی نہیں دیا گیا کہ مجھے بتایا جائے کہ میرا قصور کیا ہے۔ مجھے ایسے پکڑ کر لے گئے جیسے کوئی دہشتگرد ہوں۔ مجھے ابھی تک نہیں پتہ پاکستان میں کیا ہوا ہے، میرے پاس کوئی انفارمیشن نہیں۔

چیف جسٹس: ہم ایسا بندوبست کرتے ہیں کہ آپ کو سب معلوم ہوتا رہے گا،نہ سرکاری اور نہ نجی املاک کو نقصان پہنچایا جائے۔ خان صاحب آپ نے ہمیں کہا ہے کہ ملک میں انتشار نہیں چاہتے،یہ اچھی بات ہے،اچھے کی امید کرتا ہوں کہ دوسرا فریق بھی بہتر رویہ دکھائے گا۔ آپ بڑے لیڈر ہیں،آپ کو ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔

عمران خان: جو عدالت کہے گی ہر کیس میں پیش ہوں گا،میں معذرت چاہتا ہوں جو کچھ ملک میں ہوا۔ ایک درخواست ہے مجھے گھر جانے دیا جائے۔

چیف جسٹس: ہم آپ کی سیکیورٹی چاہتے ہیں اٹارنی جنرل آپ گرنٹر ہیں۔ ہم آپ کو فیملی سے ملاقات کی اجازت دیتے ہیں۔

عمران خان: مجھے اگر آپ بنی گالا میں رہنے کی اجازت دیں۔۔

چیف جسٹس: ہمیں آپ کی سیکیورٹی عزیز ہے۔ آپ سپریم کورٹ کی کسٹڈی میں رہیں۔ سپریم کورٹ کی کسٹڈی سے اللہ کی برکت آئے گی،ہمارے پاس قلم اور قانون کے علاوہ کچھ نہیں، 10 لوگ آپ کیساتھ رہیں گے گپ شپ لگائیں پھر سو جایا کریں۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے آخر میں کہا کہ ہم نے اب یہ اصول طے کیا ہے کہ کسی کو بھی عدالتی احاطے سےگرفتارنہیں کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میرا گھر جلانے کی باتیں کی جارہی ہیں صرف اس وجہ سے کہ ہم انصاف کررہے ہیں۔

چیف جسٹس نے عمران خان سے کہا کہ آپ جن لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دے دیں



Comments...