Army Chief is behind my arrest, he is afraid I will de-notify him after coming into power - Imran Khan
عمران خان نے عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار آرمی چیف ہیں،جس طرح مجھے اٹھایا گیا وہ آرمی چیف کی مرضی کے بغیر ہو ہی نہیں سکتا، انہیں ڈر ہے میں اقتدار میں آیا تو انہیں ڈی نوٹی فائی کردوں گا۔ عمران خان نے کہا ملک میں آئیں وقانون کی بالادستی چاہتا ہوں،جن لوگوں کی جانیں گئیں وہ ہمارے لوگ ہیں۔
عمران نے مزید کہا کہ یہ میرا ملک ہے میری فوج ہے،میں کسی صورت ملک سے باہر نہیں جاؤں گا، اگر وارنٹ گرفتاری ہیں تو دکھائیں ، گرفتاری دے دوں گا،نیب کا حراست کے بعد میرے ساتھ رویہ اچھا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے گرفتاری کے وقت سر پر ڈنڈا مارا گیا،جو کچھ ہوا میں کیسے روک سکتا تھا،میں نے پہلے بتایا تھا ری ایکشن آئے گا۔ جب مجھے اندر ڈال دیا گیا تو میں کیسے ذمہ دار ہو سکتا ہوں،میں نے سپریم کورٹ کے سامنے کہا جو ہوا ٹھیک نہیں ہوا،یہ ملک میرا ہے یہ عوام میری ہے۔ میں ہائیکورٹ میں تھا مجھے مارا گیا،رینجرز نے مجھے گرفتار کیا،میں نے کہا یہ میرا ملک ہے میرے لوگ ہیں پرامن رہیں، میں گرفتاری پر مزاحمت نہیں کروں گا۔ مجھے ایسے پکڑا گیا تھا جیسے میں دہشتگرد ہوں۔ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، مجھے اغواء کیا گیا۔
Breaking News: Donald Trump signed Iran deal memorandum
Trump Meloni's viral interaction steals the show at G7 Summit
Donald Trump meets Modi at G7 Summit, No hug no smile
NA passes bill allowing telecom companies to install telecom towers on residential properties
Rs 125 Billon Scam: Faisal Vawda & Haroon Akhtar Clash In Meeting - Details by Rauf Klasra
Faisal Vawda wanted to become part of the cabinet - Faisal Vawda's response to Rana Sanaullah's claim










