Pictures of those who burnt Jinnah House in Lahore has been released
جناح ہاؤس جلانے والے افرادکی تصاویر جاری، نشاندہی کرنیوالوں کیلئے انعام کا اعلان
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی تصاویر جاری کردیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی شناخت کرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
اخبارات میں جاری اشتہار میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہےکہ جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی مدد کریں، شناخت کرانے والے فرد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔

پنجاب حکومت نے حالیہ ہنگامہ آرائی اور سول و عسکری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے جناح ہاؤس لاہور (کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ) پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا تھا اور سامان لوٹنے کے بعد اسے آگ لگادی تھی، حملہ آوروں نے قائداعظم محمد علی جناح کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی تھی، یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں۔
Source
Breaking News: Donald Trump signed Iran deal memorandum
Trump Meloni's viral interaction steals the show at G7 Summit
Donald Trump meets Modi at G7 Summit, No hug no smile
NA passes bill allowing telecom companies to install telecom towers on residential properties
Faisal Vawda wanted to become part of the cabinet - Faisal Vawda's response to Rana Sanaullah's claim
Donald Trump praises Pakistan and Qatar in latest media talk










