Shireen Mazari rearrested right after her release from Adiala Jail

شیریں مزاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
شیریں مزاری کے وکیل انیق کھٹانہ کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کو پنجاب پولیس لے کرگئی۔
وکیل نے کہا کہ شیریں مزاری کو کہاں لے کرگئے کچھ معلوم نہیں، نہ پولیس نے کچھ بتایا۔
قبل ازیں اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کہا تھا کہ شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
جیل انتظامیہ نے بتایا تھا کہ شیریں مزاری کی رہائی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نےجاری کیے تھے۔
جیل انتظامیہ نے مزید کہا کہ رہائی کے احکامات موصول ہونے کے بعد شیریں مزاری کو رہا کیا گیا۔
Source
Virat Kohli faces severe criticism on social media for ignoring a disabled fan
Serial numbers of Indian Rafale jets shot down during war with Pakistan revealed
Is the viral Image of Imran Khan working out in jail authentic?
Moment replica 'Statue of Liberty' topples in storm in Brazil, footage goes viral
Three accused NCCIA officials removed from their posts as FIA probe into bribery case
Imran Khan's sons interview with Yalda Hakeem about their father's condition in jail










