Matiullah Jan's critical tweet on Judge's remarks in Asad Umar's case
اسد عمر کی ضمانت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اسد عمر اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کریں، مزید کہا کہ وہ پریس کانفرنس کرائے بغیر تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔ اس پر مطیع اللہ جان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
عدلیہ کے حوالے سے انتہائی شرمناک اور افسوسناک خبریں چل رہی ہیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک معزز جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر سے کہا کہ اپنی دو ٹویٹیں ڈیلیٹ کریں، دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی دیں اور یہ کہ “وہ” آپکو پریس کانفرنس کرنے کے بغیر تو نہیں چھوڑیں گے۔ معزز جج کے یہ ریمارکس سن کر عدلیہ کی ماضی میں لگائی گئی وہ بڑھکیں یاد آ جاتی ہیں کہ عدلیہ آئین کی محافظ ہے وغیرہ وغیرہ ۔۔۔
آئین کے محافظ ججوں کے منہ سے نکلے ان الفاظ کو عدلیہ کی بزدلی اور بے بسی کہیں یا طعنہ بازی ان الفاظ سے عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ جاتا ہے
پی ٹی آئی کی ریلی میں لاہور پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد ایک نوجوان نے لٹک مٹک کر کہا "اگر پولیس والے ہمیں ڈنڈے ماریں گے تو ہم انقلاب کیسے لائیں گے“ معزز جج بھی کسی ایسی ہی الجھن کا شکار ہیں کہ اگر پولیس نے عدالتی ضمانت کے باوجود آپکو گرفتار کر لیا تو عدلیہ کی عزت لٹ جائے گی، اسد عمر کو بھی چاہئیے کہ حلفیہ بیان میں عدلیہ کی ایسی عزت کی خاطر دفعہ ۱۴۴ کی خلاف ورزی نہ کرنے کا وعدہ کریں،” یا اللہ پولیس کے دل میں رحم ڈال تاکہ ایسی عدلیہ کی عزت نہ لٹے۔
عدلیہ کے حوالے سے انتہائی شرمناک اور افسوسناک خبریں چل رہی ہیں:
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) May 24, 2023
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک معزز جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر سے کہا کہ اپنی دو ٹویٹیں ڈیلیٹ کریں، دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی دیں اور یہ کہ “وہ” آپکو پریس کانفرنس کرنے کے بغیر تو…
Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video
South Air's first ATR 72-500 aircraft arrives in Pakistan
US releases details on alleged UFOs and Aliens
Mayor Karachi Murtaza Wahab caught riding bike without helmet
Whenever a diplomatic solution is on the table, the US chooses military adventure - Abbas Araqchi
US forces strike on Iran-flagged tankers trying to evade the Strait of Hormuz blockade










