Imran Khan and Bushra Bibi's names along with other PTI leaders put on ECL
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سمیت 600 سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ نام 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں ڈالے گئے ہیں۔
جن افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں ان سے زائد سابق ارکان اسمبلی، عہدیداروں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل ہے۔
بیرون ممالک جانے سے روکنے کےلیے نام ایف آئی اے کی پی این آئی ایل میں ڈالے گئے۔
گزشتہ 3 روز میں بعض عہدیداروں نے بیرون ممالک جانے کی کوشش بھی کی، بیرون ممالک جانے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی ارکان، عہدیداروں کو ہوائی اڈوں پر روکا گیا۔
اسی طرح مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل ہے۔
قاسم سوری، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور اسد قیصر کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سفر سے روکنے کےلیے نام پولیس، سی ٹی ڈی، خفیہ اداروں نے ارسال کیے۔
Source
Youtube
Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video
South Air's first ATR 72-500 aircraft arrives in Pakistan
US releases details on alleged UFOs and Aliens
Mayor Karachi Murtaza Wahab caught riding bike without helmet
Whenever a diplomatic solution is on the table, the US chooses military adventure - Abbas Araqchi
US forces strike on Iran-flagged tankers trying to evade the Strait of Hormuz blockade










