Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Famous Youtuber Ducky Bhai arrested from Lahore airport Famous Youtuber Ducky Bhai arrested from Lahore airport CCD killed three accused in Lahore in police encounter CCD killed three accused in Lahore in police encounter Cloudburst and Flash Floods Wreak Havoc In Khyber Pakhtunkhwa, Leaving 189 Dead Cloudburst and Flash Floods Wreak Havoc In Khyber Pakhtunkhwa, Leaving 189 Dead Mathematical secrets of Quran - Debate between Atheist Awais Iqbal & Muslim Kashif Naveed Mathematical secrets of Quran - Debate between Atheist Awais Iqbal & Muslim Kashif Naveed Another child killed by Molvis in Hafizabad's Madrassa Another child killed by Molvis in Hafizabad's Madrassa Pakistan Flash Floods: Death Toll Surpasses 200 as Heavy Rains Trigger Rescue Operations Pakistan Flash Floods: Death Toll Surpasses 200 as Heavy Rains Trigger Rescue Operations

9 May attackers will be taken to task, now is the time to take action against master mind - Formation commanders conference


فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں 9 مئی واقعات کی سخت ترین مذمت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عساکرِ پاکستان نے کہا کہ ریاست پاکستان اور مسلح افواج شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ رکھیں گے۔

کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

فورم نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

فارمیشن کمانڈرز نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں، جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے یوم سیاہ سانحہ 9 مئی کے واقعات کی سخت ترین مذمت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کثرت سے جمع کیے گئے ناقابلِ تردید شواہد کو نہ جھٹلایا اور نہ ہی بگاڑا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارروائیاں پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کی جائیں گی۔

سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاک فوج علاقائی سالمیت کے تحفظ کی اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔


Source



Comments...