Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video South Air's first ATR 72-500 aircraft arrives in Pakistan South Air's first ATR 72-500 aircraft arrives in Pakistan US releases details on alleged UFOs and Aliens US releases details on alleged UFOs and Aliens Mayor Karachi Murtaza Wahab caught riding bike without helmet Mayor Karachi Murtaza Wahab caught riding bike without helmet Whenever a diplomatic solution is on the table, the US chooses military adventure - Abbas Araqchi Whenever a diplomatic solution is on the table, the US chooses military adventure - Abbas Araqchi US forces strike on Iran-flagged tankers trying to evade the Strait of Hormuz blockade US forces strike on Iran-flagged tankers trying to evade the Strait of Hormuz blockade

Moeed Pirzada's tweet addressing Pakistan's establishment

Posted By: Zahoor, June 10, 2023 | 04:46:40

Moeed Pirzada's tweet addressing Pakistan's establishment


معید پیرزادہ نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا

اس حقیقت سے کوئ انکار نہیں کہ پاکستان کی Establishment پاکستان کے اندر تمامُ تر ریاستی ڈھانچے کو کنٹرول کرتی ہے، عمران خان پہ ایک ہزار اور کیس بھی بنا سکتی ہے، ملٹری کورٹ میں مقدمے چلا سکتی ہے، قتل کے جعلی مقدمے میں سزائے موت سنا سکتی ہے، برسوں کے لئے جیلُ میں ڈالُ سکتی ہے! مغربی ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا منہ بند کرنے کے لئے وہاں کی حکومتوں کے ساتھ سودے بازی کر سکتی ہے! مگر ہر چیز کی ایک قیمت چکانی ہوتی ہے، وہ کہتے ہیں there is no free cup of coffee تو اصلُ سوال یہ ہے کہ ایسا کیا دباو ہے جس کی وجہ سے پاکستانی ادارے ہر چیز داؤد پہ لگانے کو تیار ہیں؟ کیا یہی کمُ قیمت ہے کہ ۵۰ برس کے بعد پہلی دفع افواج پاکستان کو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سامنے اس طرح کھڑا کر دیا ہے کہ سیاسی حلقوںُ اور عوامُ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا عمران خان کے ساتھ؟
اور اس سے بڑا سوالُ یہ ہے کہ یہ سارے مسائل کھڑے کر کے آگے کرنا کیا ہے؟ آگے کا vision ہے کیا؟ توڑ پھٹ کرنا، مارنا پیٹنا اور قتل کرنا تو آسان ہے، کسی مفکر اور سائنسدان کو کوئ بھی پاگل جنونی قتل کر سکتا ہے، سو منزلہ عمارت کو بارود سے اڑا دینا آسان ہے، مشکل ہے اس سو منزلہ عمارت کا نقشہ بنانا، اور اسے کھڑا کرنا! Establishment کے کارندوں اور ارباب بالا نے پاکستان کی سیاسی ارتقا کے پچاس سالہ ڈھانچے کو توڑ کے رکھ دیا ہے مگر خطرناک بات یہ ہے کہ آگے کا کوئ نقشہ آپ کے پاس ہے نہیں!





Comments...