Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Humiliation for India as their Tejas fighter jet crashes at Dubai Airshow, Pilot died Humiliation for India as their Tejas fighter jet crashes at Dubai Airshow, Pilot died Viral pictures of PAF and IAF officers at Dubai Airshow spark debate - BBC URDU's report Viral pictures of PAF and IAF officers at Dubai Airshow spark debate - BBC URDU's report Rana Sanaullah has condemned what happened to you, what do you say? Aleema Khan replies Rana Sanaullah has condemned what happened to you, what do you say? Aleema Khan replies Interesting debate between a Muslim guy and Hindu girl in India Interesting debate between a Muslim guy and Hindu girl in India Shares of Tejas manufacturer crashes after Indian jet went down in Dubai air show Shares of Tejas manufacturer crashes after Indian jet went down in Dubai air show Israeli troops clash with each other at Israeli military base, Video goes viral Israeli troops clash with each other at Israeli military base, Video goes viral

Greece coast guards let Pakistanis sink, they didn't try to rescue them - survivors reveal



لوگ ڈوبے نہیں جان بوجھ کر ڈبوئے گئے، بچ جانیوالے پاکستانی پھٹ پڑے

کراچی( نیوزڈیسک) یونان میں کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کا کہنا تھاکہ لوگ ڈوبے نہیں بلکہ جان بوجھ کر ڈبویا گیا، یونانی کوسٹ گارڈز نے بچانے کے بجائے لوگوں کے مرنے کا تماشا دیکھا۔

متاثرین کا کہنا تھاکہ لوگ دہائیاں دیتے رہے، مدد کو پکارتے رہے لیکن کوسٹ گارڈز والے کئی گھنٹوں تک لوگوں کو ڈوبتا دیکھتے رہے، مدد کو نہ آئے۔بی بی سی کا کہنا تھاکہ متاثرہ کشتی سات گھنٹے تک ایک ہی مقام پر کھڑی رہی، کسی نے بچانے کی کوشش نہیں کی۔

شواہد سامنے آنے کے بعد یونانی حکام نے مؤقف تبدیل کرلیا اور کہا کہ یونانی کوسٹ گارڈ نے کشتی پر اتر کر خطرے کا جائزہ لینے کی کوشش کی مگر کشتی والوں نے پھینکی گئی رسی کو ہٹا کر مدد لینے سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ یونان کے ساحلی علاقے میں 14جون بروز بدھ کو کشتی ڈوبنے کا حادثہ ہوا تھا۔شامی پناہ گزین ایاد نے بھی انکشاف کیا کہ یونانی کوسٹ گارڈز کئی گھنٹے تک ہمیں ڈوبتا دیکھتے رہے، بظاہر یونانی کوسٹ گارڈ کشتی ڈوبنے کا سبب تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بچانےوالے یونانی کوسٹ گارڈ مارتے رہے کہ منہ بند رکھو۔پاکستان سے ایجنٹ اٹلی بھجوانے کیلئے بہتراور منصفانہ ماحول میں زندگی گزارنے کے خواہاں پاکستانی نوجوانوں سے 5 سے 7 ہزار ڈالر وصول کرتے ہیں، قانون کے مطابق سزا 14 سال ہے، سزا نہ ہونے کی بڑی وجہ مدعیوں کی عدم دلچسپی ہے۔

کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 104 کو بچا لیا گیا، کشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے۔

کشتی میں سوار پاکستانیوں کی تعداد سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تعداد 400 کے قریب تھی، زندہ بچ جانے والوں نے سفارتی عملے کو بتایا کہ کم از کم 200 پاکستانی سوار تھے۔


Source



Comments...