Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Haseena Wajid's speech sparks new tension between India & Bangladesh Haseena Wajid's speech sparks new tension between India & Bangladesh Mohsin Naqvi tweets about his meeting with PM Shehbaz regarding Pakistan team's participation in the T20 World Cup Mohsin Naqvi tweets about his meeting with PM Shehbaz regarding Pakistan team's participation in the T20 World Cup New York Mayor Zohran Mamdani removing snow from streets, Video goes viral New York Mayor Zohran Mamdani removing snow from streets, Video goes viral Karachi: Video of clash between lifter driver and car owner goes viral Karachi: Video of clash between lifter driver and car owner goes viral Indian Deputy chief minister of Maharashtra state dies along with five in plane crash Indian Deputy chief minister of Maharashtra state dies along with five in plane crash Sohail Afridi gives 24 hour deadline, Iran gets new support - Details by Mansoor Ali Khan Sohail Afridi gives 24 hour deadline, Iran gets new support - Details by Mansoor Ali Khan

Lahore Ke Institute Ke Seminar Mein Presentation Ke Dauran "Fuhash" Video Chal Gai



لاہور: انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے سیمینار میں پریزینٹیشن کے دوران فحش ویڈیو چل گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور میں "نیو انیشی ایٹیوز آن ڈینگی اینڈ سچویشن ان پاکستان" کے سیمینار کے آغاز میں ہی ایک سلائیڈ سے اچانک فحش ویڈیو چل گئی جس سے سیمینار میں افراتفری پھیل گئی۔ سیمینار میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں سے اکثریت اٹھ کر باہر چلی گئی۔

سیمینار کے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم تھے جبکہ اندرونِ و بیرون ممالک سے بھی ماہرین نے شرکت کرنا تھا کہ اچانک زوم کے ایک ممبر کی جانب سے میٹنگ کے آغاز میں ہی اس کے لیپ ٹاپ سے فحش ویڈیو آن ہوگئی جس کو سیمینار میں موجود تمام مرد و خواتین نے دیکھ کر ملٹی میڈیا آپریٹر کو فوری طور پر ختم کرنے کیلئے شور مچایا، جبکہ ہال میں موجود خواتین کی بڑی تعداد باہر نکل گئی۔ ان خواتین سے معذرت کرنے اور ان کو واپس اندر لانے کیلئے انتظامیہ کے افراد نے منت سماجت کی اور فحش ویڈیو چلنا ایک غلطی قرار دی۔

سیمینار میں موجود شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم نے آج تک سینکڑوں زوم میٹنگز اور سیمینارز میں شرکت کی مگر انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی طرح کی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کہیں نہیں دیکھا۔ شرکاء نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے تھا کہ کوئی ماہر ملٹی میڈیا آپریٹر رکھتے جو فحش ویڈیو کو فوری طور پر ہٹا دیتا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی انتظامیہ 2 منٹ تک فحش ویڈیو کو ہٹانے میں ناکام رہی لہذا اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔ شرکاء نے صوبائی وزیر صحت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک واقعے کا نوٹس ہی نہیں لیا۔



Comments...