Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Donald Trump, I know you are watching I have 4 words for you - Zohran Mamdani blasts at Donald Trump Donald Trump, I know you are watching I have 4 words for you - Zohran Mamdani blasts at Donald Trump A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum Donald Trump's reaction on Zohran Mamdani's victory in New York mayor election Donald Trump's reaction on Zohran Mamdani's victory in New York mayor election Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train Asad Umar's views on Fawad Ch & others' interaction with Shah Mehmood Qureshi Asad Umar's views on Fawad Ch & others' interaction with Shah Mehmood Qureshi China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor

Altaf Hussain's tweet: raises some questions on May 9 incidents

Posted By: Zainab, July 19, 2023 | 11:52:55

Altaf Hussain's tweet: raises some questions on May 9 incidents


الطاف حسین نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات پر سوالات اٹھادیئے، الطاف حسین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا

9، مئی کاافسوسناک واقعہ اور چند سوالات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

9،مئی کے افسوسناک واقعہ کے بعد مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مختلف بیانیئے (Narratives) سامنے آرہے ہیں جن سے پیدا ہونے والے سوالات، میں قارئین کے سامنے رکھ کر ان سوالات کے جوابات بصدادب ان سے پوچھنے کی جسارت کررہا ہوں۔
سوال نمبر1۔ ایک بیانیہ یہ سامنے آرہا ہے کہ کیا ''فوج سے پاکستان ہے ''۔ میرا سوال یہ ہے کہ فوج سے پاکستان ہے یا پاکستان سے فوج ہے ؟

سوال نمبر2۔ دوسرا بیانیہ یہ سامنے آیا ہے کہ کورکمانڈر لاہور کے گھر یا جناح ہاؤس پر حملہ دوسرا نائن الیون (9/11) ہے۔ تو پھرمیرا سوال ہے کہ GHQ پر حملہ اور اس پر دودن تک قبضہ ، فوجیوں کی ہلاکت، کامراء ائیربیس پر حملہ ، نیول بیس پر حملہ ، ISI کے ہیڈ کوارٹرپر حملہ ، آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ ، سینکڑوں فوجیوں کے سر تن سے جدا کرکے ان کی سربریدہ لاشوں کو سرعام سڑکوں پر پھینکنے کا عمل ، ان کے سروں سے فٹ بال کھیلنے کا سفاکانہ عمل، مساجد ، امام بارگاہوں ، اسکولوں ، بازاروں اور ملک میں موجود بزرگان دین کے تقریباً تمام ہی مزارات پر حملوں کو دوسرا نائن الیون (9/11)کیوں قرارنہیں دیاگیا ؟

سوال نمبر3۔ اگر 9، مئی کے افسوسناک واقعات پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ''غداری'' کے زمرے میں آتےہیں توکیااُس احاطہءعدالت میں جہاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی پیشی کے بعد کمرہء عدالت میں بیٹھے ہوئے تھے، وہاں رینجرز کا عدالت پر حملہ کرنے اور کمرہء عدالت سےعمران خان کوگرفتارکرنے کاعمل غیرآئینی وغیرقانونی نہ تھا؟ اور کیا عدالت کے تقدس کو پامال کرنے کاوہ عمل ''غداری '' کے زمرے میں نہیں آتا؟

سوال نمبر4۔ اگر9، مئی کے افسوسناک واقعہ میں مبینہ طورپر ملوث سویلین ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چل سکتا ہے تو پھرکمرہء عدالت پر حملہ کرکے عدالت کاتقدس پامال کرنے والے فوجی اہلکاروں وافسران کامقدمہ سول عدالتوں میں کیوں نہیں چل سکتا؟

سوال نمبر5۔ کیا ملک میں باربار آئین توڑکر مارشل لاء نافذ کرنے والے کسی ایک بھی فوجی جرنیل پر آج تک غداری کا مقدمہ چلا؟ جبکہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 6 میں واضح لکھا ہے کہ جو بھی پاکستان کا آئین توڑے گا وہ غداری کا مرتکب قرار پائے گا۔توپھر آج تک کسی بھی آئین شکن جرنیل کے خلاف غداری کا مقدمہ کیوں نہیں چلا؟

قارئین کے جوابات کا طالب
آپ کا
الطاف حسین (لندن)
19، جولائی2023ء







Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...