Top Rated Posts ....

Why I love Pakistan army - Fayaz ul Hassan Chohan's tweet

Posted By: Zafar, August 13, 2023 | 08:41:20


Why I love Pakistan army - Fayaz ul Hassan Chohan's tweet


فیاض الحسن چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے پاک فوج سے اپنی محبت کی وجوہات بتادیں

پاک فوج سے محبت کی وجہ۔۔:

میں نے اپنی44 سالہ سیاسی زندگی میں پاکستان کی جمہوریت معاشرت اور ثقافت کا تفصیلی عملی اور نظری تجزیے اور تجربے کے بعد اپنے کچھ نظریات بنائے اور اختیار کیے ہیں۔
میں بنیادی طور پر مڈل کلاس کی عزت مرتبت اور حقوق کا علمبردار ہوں۔ میرا ایمان ہے کہ حضرت آدم سے لے کر نبی ہاکٌُ تک اور آنحضرتٌ کے دور سے لے کر آج تک ہر معاشرے اور ریاست کی تعمیروترقی میں مڈل کلاس کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔
جس معاشرے میں مڈل کلاس معاشی ظلم جبر استحصال ناانصافی اور عزت کی پامالی کی مسلسل شکار ہو اُس ملک اور معاشرے میں معاشی تعمیرو ترقی اور قانون کی حکمرانی خواب ہی رہتا ہے۔۔!!!
میرے سیاسی معاشی اور معاشرتی تجربات کے مطابق پاکستان میں طاقت کے جتنے مراکز اور گروہ ہیں سوائے فوج کے تمام کے تمام جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں اور جائز وناجائز دولت کے حامل افرادکا کنٹرول ہے۔سب ریاستی و غیر ریاستی طاقت کے حامل تمام شعبوں اوراداروں پرایلیٹ کلاس جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا تسلط ہے۔۔!!
سیاست سے لےکر بیوروکریسی تک ہر ادارے اور شعبے میں کسی نہ کسی انداز سے ایلیٹ کلاس کا اثرونفوذ موجود ہے۔!!

واحد پاک فوج ایک ایسا ادارہ ہے جہاں غریب لوئر مڈل کلاس،مڈل کلاس،اپر مڈل کلاس اور کسی حد تک امیر کلاس کے بچے سو فیصد میرٹ پر منتخب ہوتے ہیں۔منتخب ہونے کے بعد ایک نائب قاصد کا بیٹا اور ایک جنرل کا بیٹا ایک ہے پراسس کے تحت دو سال ٹرینگ لیتے ہیں۔پھر سیکنڈ لیفٹیٹینٹ سے بریگیڈئیر اور جنرل تک کا سفر میرٹ کی بنیاد تک طے کیا جاتا ہے۔

پاک فوج واحد ادارہ ہے جہاں آرمی چیف کی تعیناتی میں اُس کے خاندان باپ دادا کا سرمایہ سٹیٹس دولت اور جاگیر نہیں دیکھی جاتی۔ یہ وہ ادارہ ہے جہاں طے شدہ امتحانات اور مراحل ہیں جو فوجہ افسر اُن امتحانات کو اعلیٰ درجے میں پاس اور مراحل کو احسن انداز سے طے کرے کا تو وہ اگر موچی اور نائی کا بیٹا ہو گا تو پھر ترقی کی منازل بے خوف کرے گا۔۔لیکن اگر۔۔وہ یہ تمام امتحانات اور مراحل اعلیٰ درجے میں پاس نہیں کرے گا تو وہ حاضر سروس جرنل کا بچہ بھی ہوگا تو ترقی سے محروم قرار پائے گا۔۔۔!!!

کسی کیڈٹ اور افسر کے بڑے باپ دادا اور خاندان کا اُس کے کے کیرئیر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔پاک فوج کےپچانوےفیصد سے زائد آرمی چیف اور جرنیل غریب، مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلیٹ کلاس کے خاندان اور بچے اور سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والا کوئی مائی کا لال پاک فوج میں بھرتی ہونے آتا ہی نہیں۔۔!!

پاک فوج میں یہ بھی نہیں ہوتا کہ بڑے باپ کابیٹا خطرے والی انڈیا کے بارڈر والی اور خطِ اول والی پوسٹنگ پر تعینات نہیں ہو گا اور غریب خاندان کا کیپٹن اور میجر خطروں والی جگہوں پہ تعینات جائے گا

دو سے تین فیصد تک غلطیاں کوتاہیاں اور رولز کی خلاف ورزیاں دنیا کے ہر ادارے اور منظم سے منظم گروہ میں ہونا قدرتی امر ہے۔

مڈل کلاس کی بہتری عزت وقار احترام اور معاشرے اور ملک کے لیے مڈل کلاس کی اہمیت پر مبنی میری سوچ اور 44 سالہ جدوجہد اور ایلیٹ کلاس کی پاکستان کے تمام طاقت کے مراکز پر کنٹرول اور تسلط کے خلاف میرے نظریات مجھے مجبور کرتے ہیں کہ میں پاک فوج کی عزت وقار احترام اور عظمت کا جھنڈا تھام کے رکھوں۔۔!!!
پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی پاکستان کے لیے شہادتوں قربانیوں اور عزیمتوں کا کوئی ثانی نہیں۔۔لیکن۔۔ففتھ جنریشن وار میں ملک دشمن طاقتوں کی اُنگلیوں پر ناچنے والا یہ کہہ سکتا ہے کہ ہر ملک کا فوجی اپنے ملک کے لیے ایسے ہی قربانی دیتا ہے
مجھے فخر ہے کہ پاک فوج کا کوئی سربراہ اِس وجہ سے آرمی چیف نہیں بنا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے جاگیردار سرمایہ دار اور صنعتکار کا بیٹا تھا

آخری بات۔۔:

میرٹ اور انصاف کے قوانین پر چلنے والا ادارہ پاک فوج پاکستان جیسے دفاعی ملک کی سلامتی کا ضامن ہے۔انڈیا،سیاچن،افغانستان اور ایران۔۔چاروں طرف سے 14 اگست 1947سے لے کر ابتک خطرات میں گھرا پاکستان کسے وڈیرے جاگیردار اور سرمایہ دار کی سیاست کی وجہ سے نہیں بلکہ میری کلاس۔۔۔مڈل کلاس۔۔کے پاک فوج کےجوانوں اور افسروں کیوجہ سے قائم اور دائم ہے۔۔!!

پاک فوج اور پاک عوام لازم و ملزوم ہیں۔۔دنیا کی کوئی طاقت پاک فوج اور پاک عوام میں خلیج پیدا نہیں کرسکتی۔۔!!

پاکستان زندہ باد۔۔۔پاک فوج زندہ باد






Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...