It was a pre-planned conspiracy - Gharida Farooqi's tweet on Faisalabad incident
فیصل آباد / جڑانوالہ میں مسیحیوں پر مشتعل ہجوم کے حملے کے واقعے پر غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوس ناک واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مکروہ عمل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا تاکہ عوامی جذبات کو ابھار کر فساد پھیلایا جائے اور امن و امان خراب کیا جاسکے. فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں قرآن پاک بے حرمتی کے واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے سخت ردعمل دیا جسے مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ چرچوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور وہاں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں چھ ہزار سے زائد پولیس جوانوں کے علاوہ رینجرز کے دستے بھی تعینات کر دیے گئے ہیں اور اب صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ تسلی بخش بات یہ ہے کہ آج کے واقعات میں نہ تو کوئی شخص زخمی ہوا اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور جڑانوالہ پہنچ چکے ہیں اور صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے درجنوں افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جن میں سازش کا عنصر نمایاں نظر اتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے تو اسے فوری گرفتار کر لیا جائے۔ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے عوام کو آپس میں مذہبی ہم اہنگی برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ دوبارہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوس ناک واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مکروہ عمل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا تاکہ عوامی جذبات کو ابھار کر فساد پھیلایا جائے اور امن و امان خراب کیا جاسکے. فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں قرآن پاک بے حرمتی کے…
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 16, 2023
Javed Chaudhry joins SAMAA TV, Starts exclusive show with Abdul Sattar Khan
Defence analyst Maria Sultan's views on Pak–Saudi–Turkey trilateral defense pact
Video captured chaos in Japanese hospital mid-surgery during earthquake
General Keane advises US President Trump to exit the Iran war
Shafi Jan accuses Dr.Shahbaz Gill of stealing Imran Khan's phones and giving him a bugged phone
Iran displays US & Israeli aircraft wreckage after the war in an exhibition













