Top Rated Posts ....

Malik Riaz announces in his tweet to give free petrol

Posted By: Saleem, September 23, 2023 | 05:34:53


Malik Riaz announces in his tweet to give free petrol


ملک ریاض نے اپنی ٹویٹ میں فری پٹرول دینے کا اعلان کردیا۔

مفت پٹرول کے ساتھ اب ملے گا ایک مہینے کا مفت راشن
پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی صورتحال کے پیش نظر،بحریہ ٹاؤن، JDC کے تعاون سے پاکستان کے لوگوں کی مالی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ہر طرح کی معاونت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ مفت پٹرول تقسیم کرنے کے علاوہ، پاکستان کےکسی بھی غریب خاندان کو راشن کی ضرورت ہو، تو وہ نیچے دیے گئے نمبر پر اپنی تفصیلات ارسال کریں۔ JDC کی معاونت سےان کو فوری ایک مہینے کے راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ بحریہ ٹاؤن اپنے پلیٹ فارم سے جو کچھ ممکن ھوا، کرے گا لیکن یہ ہر صاحب استطاعت فرد اور ادارے کی مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ حتی الامکان نچلے طبقے کے لوگوں کی مشکلات میں ان کی ذمہ داری اٹھائیں۔پیارے نبی حضور اکرم صلی الله علیه وسلم نے ھجرت مدینہ کے بعد انصار اور مہاجرین کی صورت میں یہ اصول واضح کر دیا تھا کہ صاحب استطاعت مسلمانوں پر غریب بھائیوں کی امداد اسلام کے پسندیدہ افعال میں سے ایک ہے۔ اگر مخیر حضرات نے اس مشکل وقت میں آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کیں تو اس بحران کے نتائج ہر شہری اور ہر طبقے کو کسی نہ کسی صورت میں جھیلنے پڑیں گے۔ اب بھی وقت ہے کہ مخیر حضرات جا گیں اور سب ایک ہو کر آگے بڑھیں اور مشکل میں گھرے اپنے ہم وطنوں کا سہارا بننے کی کوشش کریں۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
معلومات ان رابطہ نمبروں پر بھیجیں
+92 315 5554074
+92 335 7777603
+92 334 5274009






Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...