Top Rated Posts ....

Hafeezullah Niazi's tweet about his letter to Chief Justice for his son Hassaan Niazi

Posted By: Saleem, September 26, 2023 | 08:13:46


Hafeezullah Niazi's tweet about his letter to Chief Justice for his son Hassaan Niazi


حفیظ اللہ نیازی متعدد صحافیوں کے دستخطوں کے ساتھ اپنے بیٹے حسان نیازی کیلئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ رہے ہیں جس پر صحافی حسن ایوب نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا


چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو حفیظ اللہ نیازی صاحب اپنے بیٹے حسان نیازی کی بازیابی کے لیئے متعدد صحافیوں کی طرف سے خط لکھنے جا رہے ہیں۔۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حفیظ اللہ نیازی صاحب ایک معتبر شخصیت ہیں جبکہ انکے بیٹے حسان نیازی چراغ تلے اندھیرا کی بہترین مثال ہیں جنہوں نے ریاستی ادارے پر حملہ کیا اور اس حملے کے لیئے دوسروں کو ورغلایا بھی ہے۔ اس وقت وہ گمشدہ نہیں بلکہ گرفتار ہیں اور انکا معاملہ ملٹری کورٹ میں ٹرائیل ہوگا۔ سوال کیا صحافی یا انکے اہلخانہ قانون سے بالاتر ہیں ؟ دوسری اور اہم بات محترم حسان نیازی نے وکیل ہوتے ہوئے معزز چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے متعلق منفی ترین ٹوئٹس بھی کرتے رہے ہیں اور آب جب وہ ریاستی ادارے کی تحویل میں ہیں تو جناب حفیظ اللہ نیازی صاحب بہت سے صحافیوں سے رابطے کرتے ہوئے انکے نام خط لکھنے والوں میں شامل کروانا چاہتے ہیں ۔ ان میں سے چند صحافیوں کے نام درج ذیل شیئر کیئے گئے خط کے مسودے میں موجود ہیں ۔

جواب میں حفیظ اللہ نیازی نے حسن ایوب کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا


حسن صاحب! میرے بارے اچھے کلمات اورعزت افزائی کاشکریہ،میں نے آپکے بارے میں اچھا سن رکھا ہے اس لئیے آپکی پوسٹ پراپنے حوالے سے کچھ باتوں کی تصیح اور وضاحت کر دوں۔ میرے خیال میں آپکی پوسٹ کی ہر مد میں معلومات کا فقدان اس لئیے ڈھکوسلے اور اپنی خواہشات کو جگہ دی۔شاید آپکی پوسٹ میں بہت کچھ درست نہیں۔ کھلا خط کا آئیڈیا میرے دکھ درد کے دوستوں اور بھائیوں خصوصا” مجیب الرحمان شامی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس میں آئین اور قانون کے دائرے میں جو بنیادی حقوق دستیاب ہیں(عملا” ناپید ہیں)وہی مانگے جا رہے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کسی کے مزاج پر یہ مطالبہ پر گراں گیوں گذرا۔ اس یوں سیخ پاء ہونے کی کیا ضرورت۔باقی رہا بیرسٹر حسان نیازی کے بارے آپکے الزامات، چونکہ آپ مدعی وکیل جیوری اور جج بن چکے ہیں ، آپکی کیفیت کا احترام کرنا چاہیے، آپکی ذہنی آسودگی کے لئیے حقائق سے چشم پوشی رہنی ضروری تاکہ تالیف قلب رہے۔میں پاکستان میڈیا کے ایک سو گیارہ(۱۱۱) نامور اور اہم تمام دوست واحباب کا تہہ دل سے مشکور ہوں خصوصا” 92سالہ صحافت کا تاج الطاف قریشی صاحب نجم سیٹھی صاجب جنہوں نے کال کرکے میری دلجوئی کی۔ اہم بات جب شامی صاحب نے بتایا کہ””جس جس کو کہا انہوں نے پذیرائی کی ، عملا” وہ دس بیس بندوں کی طرف سے لکھنا چاہتے تھے، جیسے ہی بےشمار دوستوں کو پتہ چلا تو بیس سے ایک سو گیارہ اور سارے اپنی مثال اپ، سب نے انہوں نے بڑھ چڑھ ذوق شوق سے حصہ لیا””۔ شامی صاحب کا خیال تھا کہ وقت ہوتا تو شایدسارا میڈیا شامل حال رہتا۔ البتہ جناب کی پوسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ آپ جیسے چند ایسے دوستہیں جن کو اس کھلےخط نے آزردہ کر دیا۔ آپکے مزاج پر بوجھل رہنا اور ناگوار گذرنے کی معذرت چاہتا ہوں۔میری کارکردگی کو سراہنے کا شکریہ اگرچہ میرے بارے اپنے جو کریڈٹ مجھے دیا ہے اسکا میں حقی سچی حقدار نہیں ہوں۔ کاش میں اثر رسوخ رکھتا اور جیسا اپنے تہمت ناحق لگائی حقیقت میں رابطے کرتا اوراپنے حق میں استعمال میں لاتا۔ اس خط کو اپنے لئیے زندگی کا سرمایہ اوربہترین کمائی سمجھتا ہوں۔شامی صاحب نے عرق ریزی سے اسکو کامیابی سے ہمکنار کیا ، ہر دوست سے اسکی توثیق کے لئیے تفصیلی بات کی ہے ، اسکا اجر اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ حسن صاحب میں آپکے بارے اچھے جذبات نہ رکھتا تو اس پوسٹ کو اہمیت دیتا نہ محنت سے جواب دیتا۔







Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...