Breaking News: FIA summoned General (R) Bajwa's relative Sabir Mithu
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کے سمدھی صابر مٹھو کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق صابر مٹھو کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 23 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے، ان کے خلاف کال اپ نوٹس ان کی تین رہائش گاہوں پربھجوادیا ہے۔
ایف آئی اے کے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ صابر مٹھو کے 19بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں سے 14اکاؤنٹس پاکستانی اور 5 غیر ملکی بینکوں میں ہیں، ان اکاؤنٹس کے ذریعے 5 ارب 34کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک کا دورہ کیا ان کی تفصیلات، اپنی آف شور اور شیل کمپنیوں کا تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائیں۔
ایف آئی اے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اندرون اوربیرون ملک جائیدادوں اور گاڑیوں کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں، فارن کرنسی کی خریدوفروخت کا تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائیں۔
ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ اور آپ کی فیملی نے جو غیرملکی کرنسی ائیرپورٹس پر ڈکلیئر کی اس کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔
نوٹس کے متن کے مطابق ان ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
Source
Youtube
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
Najam Sethi's views on Pak-Afghan negotiations started again
Pakistan arrests fisherman Ijaz working for Indian intelligence agencies
PMLN used Tehreek e Labbaik against PPP - Fawad Chaudhry's tweet
South Punjab's TLP leaders announced to quit TLP declaring it anti-Pakistan party
Fawad Chaudhry's exclusive conversation with Absar Alam on his meeting with Shah Mehmood











