Stunning statement of Khawar Maneka's servant Latif in court against Imran Khan & Bushra Bibi
غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف خاور مانیکا کے ملازم لطیف نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔ لطیف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آتے تھے اور بشریٰ بی بی کے کمرے میں دونوں گھنٹوں اکیلے رہتے تھے، ہم کمرے کے باہر بیٹھے رہتے تھے۔ ملازم نے مزید بتایا کہ ایک بار میں کمرے میں گیا تو دونوں زنا کررہے تھے۔۔۔
ملازم لطیف کے عدالت کو دیئے گئے بیان کا مکمل متن ملاحظہ کیجئے.۔
------------------------
حلفاً بیان کیا کہ میں خاور فرید مانیکہ کے ساتھ گزشتہ 35 سال سے گھریلو ملازم ہوں میں چونکہ ان کا پرانا ملازم ہوں اس لیے ان کا مجھ سے کسی قسم کا پردہ نہیں ہے۔ ان کے بچے بھی میرے ہاتھوں میں پلے ہیں اور میں ان کے گھر کے فرد کی طرح ہوں، مانیکا صاحب کے پیر غنی کا پاک پتن شریف لاہور اور اسلام آباد بنی گالہ میں گھر ہیں اسلام اباد والا گھر مکان نمبر03 گلی نمبر 02 بنی گالہ میں واقع ہے۔ یہ مکان 2002/2003 میں مکمل ہوا تھا۔ میاں صاحب کی فیملی لاہور بھی رہتی تھی اور بنی گالہ اسلام آباد میں بھی رہتی تھی۔ مستغیث خاور مانیکہ صاحب کسٹم میں ملازم تھے اور مختلف جگہوں پر ان کی پوسٹنگ/تبادلے ہوتے رہتے تھے مگر ان کی فیملی لاہور یا اسلام اباد میں رہتی تھی۔
عمران خان الزام علیہ نمبر 1 نے میاں صاحب کے بنی گالا گھر 2015 میں آنا جانا شروع کیا۔ 2015 میں الزام علیہ نمبر 1 کبھی کبھار بنی گالہ مستغیث کے گھر آتے تھے عمران خان صاحب کا 2016/2017 میں میاں صاحب کے گھر آنا جانا زیادہ ہو گیا۔ عمران خان صاحب کے ساتھ کبھی ایک آدھ بی بی ہوتی تھی کبھی ایک آدھ صاحب جو کہ کلین شیو تھے وہ آتے جاتے تھے۔ کبھی ڈرائیور کے ساتھ آتے تھے زیادہ تر اکیلے آتے تھے اور کئی مرتبہ ڈرائیور چھوڑ کر چلا جاتا تھا اور زیادہ تر وہ رات کو آتے تھے۔
عمران خان صاحب ہمیشہ خاور مانیکا صاحب کی غیر موجودگی میں ان کے گھر آتے تھے کئی مرتبہ میاں صاحب نے جب آپاں بشری بی بی الزام علیہ نمبر 2 سے جب بات کرنی ہوتی تھی تو ان کے یعنی آپاں بشری بی بی کے فون پر کال کرتے تھے، جب ان کا فون بند ہوتا تو میرے نمبر پر کال کرتے اور میں ان کی یعنی مانیکا صاحب کی آپاں بشرٰی سے بات کرواتا۔ اسی سلسلے میں ایک دن جب میں گھر کے اندر گیا تو دیکھا کہ عمران خان صاحب اور آپاں بشریٰ ڈرائینگ روم میں نہیں تھے بلکہ اپنے کمرے میں تھے۔ اور جب کمرے کے اندر بات کروانے کے لیے گیا تو دیکھا الزام علیہ نمبر 1،2 آپس میں زنا کر رہے تھے اور میں نے ان کو تین چار دفعہ آپس میں زنا کرتے ہوئے دیکھا۔ جب پہلی مرتبہ زنا کرتے دیکھا تو میرے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔ میں اس بابت میاں خاورمانیکا صاحب کو اطلاع دیتا رہا۔ ان واقعات کے بعد میاں صاحب کی اور آپاں بشریٰ کی آپس میں لڑائیاں شروع ہو گئی او 2017 کے آخر میں میاں صاحب نے آپاں بشریٰ کو طلاق دے دی۔ میں نے کئی دفعہ عمران خان صاحب کو میاں صاحب کے فون آنے پر اور ان کے کہنے پر ان کے گھر سے بھی نکالا۔ میں نے کئی دفعہ عمران خان صاحب کو بشریٰ بی بی کے ساتھ ڈرائینگ روم میں نازیبا حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا جب میں میاں صاحب کی بات کروانے بشریٰ بی بی کے پاس اندر جاتا۔ کئی مرتبہ مجھے ڈانٹ پہ پڑتی تھی اگر میاں صاحب نہ ہوتے تو شاید مجھے آپاں بشرہ نوکری سے بھی نکال دیتی۔۔
------------------------
ملازم لطیف کے اس بیان پر جج بھی دنگ رہ گئے اور لطیف سے پوچھا کیا آپ کمرے میں ان دونوں کے ساتھ بیٹھے رہتے تھے۔۔ ملازم لطیف نے بتایا کہ انہیں خاور مانیکا کہتے تھے کہ جاکر دیکھو دونوں کمرے میں کیا کررہے ہیں۔
عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے ملازم لطیف بلیک کرولا میں آئے، لطیف نے چادر میں پوری طرح اپنا منہ ڈھانپ رکھا تھا اور بیان ریکارڈ کروانے کے بعد عدالت سے چلے گئے۔