Kamran Khan's tweet on PM Anwar ul Haq's comments about Pakistan's judiciary
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سٹوڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ملزمان کو عدالتوں میں لاؤ، 90 ہزار لوگ پاکستان میں مارے گئے، 9 آدمیوں کو سزا نہیں ہوئی، یہ عدالتی نظام کس نے ٹھیک کرنا تھا؟ کیا فوج نے کرنا تھا؟
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اس بیان پر کامران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
پاکستان کی حد درجہ بدنصیبی ہے کہ آج جبکہ سپریم کورٹ چیف جسٹس نہ عطا بندیال ہیں نہ ثاقب نثار بلکہ عزت ماب جسٹس قاضی فائز عیسی ہیں مگر پھر بھی وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں کاکڑ صاحب نے یہ تکلیف دہ اعتراف آج لاہور اسٹوڈنٹس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انوار الحق کاکڑ پہلے پاکستانی وزیر اعظم نہیں جنہیں ملک کے نظام انصاف سے انصاف کی توقع نہیں یہی بنیادی وجہ ہے پاکستان آج اقوام عالم کی درجہ بندی میں انتہائی نچلی سطح پر کھڑا ہے جب سے ہوش سنبھالا دیکھا کہ پاکستان کے عوام کو نہ اسکے وزرائے اعظم کو ملک کی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں رہی کھلے عام کوئی قاضی فائز عیسی کو کھری کھری سنا رہا ہے تو کوئی معزز جسٹس اطہر من اللہ تو کوئی جسٹس اعجاز الاحسن پر لعن طعن کررہا ہے مسئلہ ہی یہ ہے کہ اگر قوم کا اپنے اداروں پرعدم اعتماد کا یہ عالم ہوگا تو ملک کہاں کھڑا ہوگا یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان وہاں کھڑا ہے جہاں کھڑا ہے آج پاکستان کہاں کھڑا مجھ سے بہتر آپ سب جانتے ہیں
پاکستن کی حد درجہ بدنصیبی ہے کہ آج جبکہ سپریم کورٹ چیف جسٹس نہ عطا بندیال ہیں نہ ثاقب نثار بلکہ عزت ماب جسٹس قاضی فائز عیسی ہیں مگر پھر بھی وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں کاکڑ صاحب نے یہ تکلیف دہ اعتراف آج لاہور اسٹوڈنٹس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے… pic.twitter.com/BAPiZ3wBfJ
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) January 2, 2024
Bhati gate incident: Husband reveals how police tortured him in police station
Interesting questions by female student from CM KPK Suhail Afridi
ICC reacts to Pakistan's decision to boycott of World Cup match against India
Pakistan boycotts India's match, Indian media lashes out at BCCI
Imran Khan Ke Gussy Ki Waja Se Unka Mushaqati Chor Kar Chala Gaya - Javed Chaudhry
145 militants killed after suicide and gun attacks in Balochistan










