Top Rated Posts ....

Matiullah Jan's tweet on possibility of delay in elections

Posted By: Zohaib, January 05, 2024 | 15:39:10


Matiullah Jan's tweet on possibility of delay in elections


مطیع اللہ جان نے الیکشن کے التوا کے امکان پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

صوبیدار ریٹائرڈ اور اعزازی کپتان کامران خان کی ٹویٹ دیکھ کر واضح ہوتا جا رہا ہے کہ ملک کو بغیر انتخابات کے چنتخب ٹاؤٹ سیاستدانوں کے ذریعے چلانے کی پلاننگ جاری ہے، لگتا ہے امریکہ نے بھی آئی ایم ایف کی امداد کو الیکشن سے مشروط کرنے پر نظر ثانی کا وعدہ کر لیا ہے، اور سینٹر حضرات کو اگلی سینٹ کے انتخاب تک رکنیت جاری رکھنے کی لالچ دی جا رہی ہے۔ سیاست اور جمہوریت کے بدحالی اور معیشت کی بحالی کے لئیے آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر مالیاتی ادارے اور کچھ عرب ممالک بھی متحرک ہو سکتے ہیں، سینیٹر افنان اللہ کا کورم کی نشاندھی کرنے کی بجائے قرارداد کی ووٹنگ میں شامل رہنا اور محض مخالفت کرنا ن لیگ کی دوغلی پالیسی بھی ہو سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن اور اسکے آر اوز کے چند فیصلوں نے بھی غیر اعلانیہ طور پر الیکشن میں تاخیر اور سپریم کورٹ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی ہے، کاغذات چھینا جانا، بڑی تعداد میں مسترد ہونا، بلے کا نشان ہی چھینا جانا اور میڈیا میں بی اِسکی خوب تشہیر کرنا یا کروانا، شدت پسندوں کیخلاف حساس موقعے پر غیر معمولی کاروائیاں اور سیاسی لیڈروں کے نام تھریٹ الرٹ یہ سب کچھ بظاہر جان بوجھ کر الیکشن کے عمل کی ساکھ تباہ کرنے کے لئیے کیا گیا تاکہ کامران خان جیسے ٹاؤٹ یہ کہہ سکیں کے ایسے الیکشن نہ ہی کرائے جائیے تو بہتر ہے، سٹاک مارکیٹ کے لالچی سرمایہ داروں کو بھی ایسے میں سٹاک اوپر رکھنے کا حکم دیا گیا۔

ایسے میں سپریم کورٹ واحد سہارا ہے اِس ملک کو بچانے کا، ایسی سازشوں کا سپریم کورٹ کے پاس واحد حل پنجرہ کھول کر اُس بلا کو باہر نکالنا ہو گا- پھر یہ نہیں سوچنا ہو گا کہ مارشل لأ لگ گیا تو کیا ہو گا۔ کیا ایسے بزدل اور دوغلے سیاستدانوں کی نا اہلی کی مدت پر ٹائم ضائع کرنے والی عدالت عظمیٰ آئین میں درج سیاسی سرگرمیوں کے لئیے مستقل طور پر نا اہل قرار دئیے گئے اداروں کی مداخلت کو نظر انداز کریگی؟






Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...