Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Nephew killed his Aunt declaring her a blasphemer in Gujranwala - Umar Cheema shares details Nephew killed his Aunt declaring her a blasphemer in Gujranwala - Umar Cheema shares details India: Rat disrupts Australian team dinner at Women’s World Cup India: Rat disrupts Australian team dinner at Women’s World Cup Maulana Tahir Ashrafi shares complete detail of negotiations with TLP before operation Maulana Tahir Ashrafi shares complete detail of negotiations with TLP before operation Sania Imran wins UK National Curry Week Cook-Off 2025 award Sania Imran wins UK National Curry Week Cook-Off 2025 award Islamabad police's SP Adeel Akbar allegedly commits suicide Islamabad police's SP Adeel Akbar allegedly commits suicide Exclusive video: Small plane crashes during takeoff in Venezuela, 2 dead Exclusive video: Small plane crashes during takeoff in Venezuela, 2 dead

BJP minister Smriti Irani leads first non-Muslim delegation to visit Islam's historic sites in Medina


بدل رہا ہے سعودی عرب۔ بی جے پی کی وزیر سمرتی کی قیادت میں پہلی بار ایک غیر مسلم وفد کا مدینہ منورہ کا دورہ۔ وفد نے احد پہاڑ اور مسجد قبا کی زیارت بھی کی۔


Youtube


بھارتی وفد نے حکمران جماعت بی جے پی کی یونین وزیر سمرتی ایرانی کی قیادت میں مدینہ منورہ کا دورہ کیا ہے۔

سعودی حکام نے پہلی بار کسی غیر مسلم وفد کو خصوصی درخواست پر اس طرح مدینہ منورہ کا دورہ کروایا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت حج کے زیر انتظام بین الاقوامی حج و عمرہ کانفرنس، نمائش پیر 8 جنوری سے جدہ کے سپرڈوم میں شروع ہوئی ہے جو 11 جنوری تک جاری رہے گی جس میں 80 سے زیادہ ملکوں کے وزرا اور عہدیدار شرکت کر رہے ہیں۔

اس کانفرنس کے پیش نظر بھارتی وزیر اقلیت سمرتی ایرانی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن اور دیگر اعلیٰ حکام سعودی عرب کے دو روزہ دورےپر ہیں۔

اس دورے کے دوران سعودی حکام نے پہلی بار بھارتی وفد کو مسجد نبویﷺ کا دورہ بھی کروایا، جس کی تصدیق خود سمرتی ایرانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختلف پوسٹ شیئر کرکے کی ہے

انہوں نے اس دورے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے وفد نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کا دورہ کیا، اس کے بعد احد پہاڑ اور مسجد قبا کی زیارت بھی کی اور ساتھ میں چند تصاویر بھی شیئر کیں۔

سمرتی ایرانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے وفد میں ایک اور خاتون وزیر نروپما کوٹرو بھی شامل تھیں، دونوں خاتون وزرا نے ان مقدس جگہوں کے دورے کے موقع پر ساڑھی اور شلوار قمیض زیب تن کیا۔

واضح رہے کہ غیر مسلموں کو 2021 تک مدینے میں داخلے کی اجازت نہیں تھی، جس کے بعد قوانین میں نرمی کے باعث وہ شہر کے وسط میں مسجد نبویﷺ کے اطراف تک جا سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمرتی ایرانی کا دورہ، بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ معاہدے پر دستخط کے دو دن بعد ہوا ہے۔


Source



Comments...