Top Rated Posts ....

Students chanted "Imran Khan Zindabad" in front of DG ISI Gen Nadeem Anjum in university

Posted By: Muzaffar, January 23, 2024 | 17:23:25


Students chanted "Imran Khan Zindabad" in front of DG ISI Gen Nadeem Anjum in university


صحافی شاہد اسلم نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آج لاہور میں یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے ساتھ ایک سیشن میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کے سامنے طلباء نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگادیئے۔ شاہد اسلم نے تفصیل ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

آج ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کا لاہور میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ سیشن تھا وہاں وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگ گئے۔

سیاستدان رات کو ہمارے 'گوڈوں' کو ہاتھ لگاتے ہیں کہ آپ آئیں اس مسئلے پہ ہماری مدد کریں، فوج خود کبھی نہیں گئی۔ یہ خود سیاستدان آتے ہیں اپنے مسئلے لیکر ہمارے پاس، بھل صفائی تک یہ ہم سے کرواتے ہیں, 'بلوچ متاثرین جلد وہاں سے چلے جائیں گے کیونکہ قائد اعظم میں بڑی طاقت یے'، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم

تین گھنٹے کا سیشن تھا۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے ہر طرح کا سوال لیا اور جوابات دیے۔ دن 12 بجے سیشن شروع ہوا اور تقریبا 3:30 تک سیشن چلا
تقریبا 200 کے قریب طلباء اور اساتذہ شریک تھے۔ کسی کو موبائل اندر لیجانے کی اجازت نہیں تھی۔ عمران خان کا جب بھی نام آتا ہال تالیوں سے گونج جاتا۔

عمران خان کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ملک میں سیاسی کلچر تباہ ہوگیا ہے۔ مزید کہا کہ ان کے مقدمات عدالتوں میں ہے جس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں وہ آزادانہ کام کر رہی ہیں۔

طلباء نے کھل کر سوالات کیے کہ سر کہیں اس سوال پر ویگو ڈالا تو نہیں اجائے گا، 'آپ ہمارے اپنے لوگ ہیں، آپ کھل کو سوالات پوچھیں کوئی آپ کو تنگ نہیں کرے گا۔ آج ڈی جی آئی ایس آئی خود آپ میں موجود ہے آپ کے سامنے آپ کے سوالات کا جوابات دینے' ڈی جی ایس آئی جنرل ندیم کا طالبعلم کو جواب۔

طلباء و طالبات کے ڈی جی آئی ایس آئی سے تعلیم، صحت، روزگار کرپشن وغیرہ کے متعلق بھی سوالات، 'مجھ سے سکیورٹی کے متعلق پوچھیں ایسے سوالات جب سیاستدان آپ کے آپس آتے ہیں تب ان سے پوچھیں'، ڈی جی آئی ایس آئی کا جواب۔

ڈی جی آئی ایس آئی سے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور ان کے خاندان کی اربوں روپے کی جائیدادیں بنانے کے متلعق چھپنے والی خبر کے متعلق بھی سوال۔
'اس پہ کیا وضاحت دیں گے'؟
'احمد نورانی اس وقت ہے کہاں؟ وہ ادھر بیٹھ کر یہ کر رہے ہیں انہیں پاکستان میں ہونا چاہیے تھا'، ڈی جی ISI کا جواب

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم نے کالا پینٹ کوٹ اور سکائی بلیو شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔ طلباء و طالبات اور اساتذہ کو صبح 09 بجے فورٹریس اسٹیڈیم اکھٹے ہونے کا کہا گیا۔ ملاقات سے پہلے کسی کو نہیں بتایا گیا تھا کہ سیشن کس کے ساتھ ہوگا۔ ڈی جی لیٹ پہنچے جس پہ کہا گیا وجہ دھند تھی

'آپ حیران ہونگے، ڈی جی ایس ائی یعنی خفیہ ایجنسی کا سربراہ آپ کے درمیان موجود ہے، میں آپ کے تمام سوالوں کا جواب دوں گا۔ آپ ہمارے اپنے لوگ ہیں ISI والے کسی کو کچھ نہیں کہیں گے آپ کھل کر پوچھیں جو بھی پوچھنا ہے', جنرل ندیم انجم کا گفتگو کے آغاز میں طلباء و طالبات سے اظہار خیال۔

'جو وزیر اعظم بھی آتا ہے وہ عوام کے ووٹوں سے آتا ہے۔ بلوچستان میں میرا بہت اچھا دوست ہار گیا۔۔ اگر میں چاہتا تو اسے پھر جتا دیتا۔ اصل میں یہ سب ووٹوں کی گیم یے'
ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم

سیشن کے آغاز میں ہی ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم نے ہال میں موجود طلباء و طالبات سے ملک کو درپیش چیلینجز پہ بات کی۔

ڈی جی آئی کے مطابق ملک کو اس وقت 08 بڑے چیلینجز در پیش ہیں جن میں معیشت، پولائرایزیشن، لانگ ٹرم سٹریٹیجک پالیسیز کا نہ ہونا، سافٹ اسٹیٹ، دہشت گردی، بڑھتی ہوئی فیک نیوز، جمہوری روایات کا نہ ہونا اور اسٹیبلیشمنٹ۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے گرینڈ نیشنل ڈائلاگ پہ کافی زور دیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کے مطابق ملک کو اس وقت بیرونی سے زیادہ اندرونی خطرات کا چیلینج درپیش ہے جس کے لئے قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔

طلباء نے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم سے فوج کے زیر انتظام چلنے والے 60 کے قریب کاروبار پہ بھی سوالات کئے جس پہ انھوں نے زیادہ وضاحت سے بات نہیں کی۔









Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...