Bollywood actress Sushmita Sen shows mirror to PM Modi for Ram Mandir inauguration

رام مندر کی تعمیر، سشمیتا سین نے مودی کو آئینہ دکھا دیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے رام مندر کے افتتاح پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں 1527ء سے 1992ء تک قائم رہنے والی بابری مسجد کی جگہ پر 22 جنوری 2024ء کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں جہاں بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات جشن مناتے نظر آئیں تو وہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے اس موقع پر شدید احتجاج کیا۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور ہدایت کار اتل مونگیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی آئین کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
اس اسکرین شاٹ میں بھارتی آئین کے جس حصّے کو شیئر کیا گیا ہے اس کے مطابق بھارتی آئین ملک کے سیکولر ہونے یعنی ہر مذہب، زبان، رنگ، نسل اور برادری کو یکساں حقوق اور مزہبی آزادی دینے کی ضمانت دیتا ہے۔
سشمیتا سین نے اتل مونگیا کی اس انسٹا پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔
اُنہوں نے ’مدرلینڈ‘ کے کیپشن کے ساتھ بھارتی آئین کے اس حصّے کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔
واضح رہے کہ اتل مونگیا اور سشمیتا سین کے علاوہ بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح پر مودی سرکار کے اس اندازِ سیاست پر احتجاج کیا۔
Source
Engineer Muhammad Ali Mirza's first response after being released from Jail
Dramatic video shows a private jet crashes on a highway in Florida
A woman had an interesting chat with Bilawal Bhutto during his stroll in Lahore's streets
Ducky Bhai's exclusive interview with Yasir Shami regarding his detainment by FIA
Breaking News: Former DG ISI General (R) Faiz Hameed Sentenced To 14 Years in Prison
The remaining charges against General (retd) Faiz are yet to be processed and these are very important charges - Hamid Mir











