Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Iranian President receives grand welcome in Pakistan with JF-17 Thunder fly past Iranian President receives grand welcome in Pakistan with JF-17 Thunder fly past Exchange of interesting words between PM Shehbaz Sharif and Maulana Fazlur Rehman in National Assembly Exchange of interesting words between PM Shehbaz Sharif and Maulana Fazlur Rehman in National Assembly Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX Khawateen Ki Na Zaiba Videos Bnany Wala Jali Aamal Giraftar Khawateen Ki Na Zaiba Videos Bnany Wala Jali Aamal Giraftar Islam & Science: Facts, Faith or Conflict? Journalist Shweta Jaya with Islamic Scholar Zakia Khan Islam & Science: Facts, Faith or Conflict? Journalist Shweta Jaya with Islamic Scholar Zakia Khan Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela

Exchange of interesting tweets between Bilawal Bhutto and Shahbaz Sharif

Posted By: Dr. Majid, January 28, 2024 | 09:14:37

Exchange of interesting tweets between Bilawal Bhutto and Shahbaz Sharif


بلاول بھٹو اور شہاز شریف کے درمیان ٹویٹر پر دلچسپ ٹویٹس کا تبادلہ۔ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمٰی کے امیدوار نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کریں۔ عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت اعظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں، جس میں وہ ووٹرز کو اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں۔ ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لیے ووٹرز کو یہ آگاہی بہت ضروری ہے۔

شہباز شریف نے بلاول کے چیلنج کے جواب میں دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

کل ایک صاحب نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی۔ وہ نواز شریف کو مناظرے کے بجائے سندھ کے معائنے کی دعوت دیتے تو اچھا تھا، مناظرہ بھی ہو جاتا اور موازنہ بھی۔۔

بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا

میں مناظرے اور معائنے کے لئے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کرلیں جہاں کا اسپتال پنجاب کے کسی بھی اسپتال سے بہتر ہے اور یہاں علاج بالکل مفت ہے اور میاں صاحب نے تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا یا وہ تھرپارکر آجائیں، وہاں کے انفرااسٹرکچر کا معائنہ بھی ہوجائے گا اور چولستان سے تھر کا موازنہ بھی ہوجائے گا، تھر میں کوئلے کا منصوبہ جس کے آپ اور آپ کے بھائی مخالفت کرتے تھے، کراچی نہیں بلکہ فیصل آباد کو سستی بجلی فراہم کررہا ہے، میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کرلیں جہاں گزشتہ برس پنجاب کے 84 ہزار سے زائد افراد کا علاج ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ایسی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ راہ فرار اختیار نہ کریں، براہ کرم بتائیں کہ کس شہر میں اور کس تاریخ کو آپ کے بھائی نے مباحثہ کرنا ہے۔







Comments...