Gharida Farooqi's tweet on PTI's social media campaign against her
سوشل میڈیا پر غریدہ فاروقی کے خلاف چلنے والی کیمپین پر غریدہ فاروقی نے ایف آئی میں کمپلین درج کرادی۔ اس وقت ٹویٹر پر #گھٹیا_بدزبان_غلیظہ_فاروقی نامی ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔ اس پر غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
PTI اور اس سے منسلک لوگ ہر دس پندرہ دن بعد میرے خلاف منظم، سوچی سمجھی، اخلاق باختہ کیمپینز چلانا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ میں انکے جھوٹ بےنقاب کرتی ہوں، سچ اور حقائق سامنے لاتی ہوں اور انکی گالم گلوچ ہراسانی کے دباؤ میں نہیں آتی۔ ایسی ہی ایک اور منظم کیمپین کل سے دوبارہ میرے خلاف شروع کروا دی گئی ہے۔ جس کیخلاف میں نے FIA میں شکایت درج کروا دی ہے۔ جو بھی اس کیمپین میں ملوث ہے اُسے قانون کے سامنے لازماً اب جوابدہ کروایا جائیگا۔
صحافیوں کو ہراساں کر کے انہیں خاموش کروانے کی PTI کی یہ واردات میرے خلاف 2014 سے مسلسل جاری ہے؛ لیکن میں ان ہتھکنڈوں سے خاموش ہونیوالی ڈرنے والی نہیں۔ خواتین صحافیوں اور خاص کر میرے خلاف ٹارگٹ کر کے PTI جو کیمپینز چلاتی ہے ان کا اب قلع قمع ہو گا۔ الیکشن کے نزدیک یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ صحافیوں کی کردارکُشی اور ہراساں کر کے دباؤ ڈال لینگے؛ یہ بھول ہے۔ افسوسناک اور شرمناک کہ ان کی خواتین کے ایماء پر اور انکی شمولیت کیساتھ یہ سب کچھ ہوتا ہے۔ یہ حالیہ کیمپین کس کے ایماء پر، کیوں اور کیسے شروع کی گئی سب معلوم ہو رہا ہے اور اس کا قانونی حل بھی ہو گا۔ اب قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ یہ جمہوریت کے نام پر فاشزم پھیلا کر معاشرے کو تباہ کر رہے ہیں؛ خواتین کی عزت اچھالتے ہیں؛ ریاست مخالف اقدامات کرتے ہیں؛ سب کا حساب اب ہونا چاہیئے اور ہو گا۔ ان شیطانوں کو اب جکڑا جانا چاہئیے اور ہونگے۔
PTI اور اس سے منسلک لوگ ہر دس پندرہ دن بعد میرے خلاف منظم، سوچی سمجھی، اخلاق باختہ کیمپینز چلانا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ میں انکے جھوٹ بےنقاب کرتی ہوں، سچ اور حقائق سامنے لاتی ہوں اور انکی گالم گلوچ ہراسانی کے دباؤ میں نہیں آتی۔ ایسی ہی ایک اور منظم کیمپین کل سے دوبارہ میرے خلاف…
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) February 1, 2024

Engineer Muhammad Ali Mirza's first response after being released from Jail
UK canceled social media influencer Rajab Butt’s visa and deported back to Pakistan
Dramatic video shows a private jet crashes on a highway in Florida
A woman had an interesting chat with Bilawal Bhutto during his stroll in Lahore's streets
Ducky Bhai's exclusive interview with Yasir Shami regarding his detainment by FIA
Breaking News: Former DG ISI General (R) Faiz Hameed Sentenced To 14 Years in Prison










