Nawaz Sharif should accept defeat and let Imran Khan form the government - Rauf Klasra's tweet
رؤف کلاسرا نے الیکشن رزلٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا
نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر وزیراعظم ہاوس پہنچننے کا فیصلہ لے ڈوبا کہ وہ تو بنے بنائے وزیراعظم ہیں۔دوسری جانب عمران خان کو لوگوں نے ایک ایسے victim یا مظلوم کے طور پر دیکھا جو اپنے سے بڑی اور طاقتور قوتوں خلاف اکیلا لڑ رہا تھا۔ مقامی سے لے کر عالمی طاقتتیں خلاف تھیں۔
عمران خان کو ان کے مخالفین نے سیاسی طور پر ختم کرنا ہے تو انہیں دوبارہ اقتدار میں آنے دیں۔ورنہ وہ ایک ڈروانا خواب بن کر اپنے سیاسی مخالفیں کو ڈراتے رہیں گے۔ عوام کا عمران خان سے رومانس صرف خان کا اقتدار ہی ختم کرسکتا ہے۔
پہلے بھی نواز لیگ نے 2022 میں اقتدار لے کر غلطی کی تھی۔اب 2024 میں پھر بڑی غلطی کرے گی اگرپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی منڈی سے خرید و فروخت کے زریعے نواز شریف کو وزیراعظم بنایا گیا۔ لوگوں کی رائے اور مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے۔ عمران خان کی پارٹی نے تمام تر مشکلات کے باوجود اچھا پرفارم کیا ہے۔ ہمیں ملکی سلامتی اور سیاسی استحکام درکار ہے تو سعد رفیق والا راستہ اپنانا ہوگا۔ نواز شریف کو سعد رفیق سے سیکھنا چاہئے۔شکست مان کر آصف زرداری اور عمران خان کو الائنس بنا کر حکومت کرنے دیں۔
نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر وزیراعظم ہاوس پہنچننے کا فیصلہ لے ڈوبا کہ وہ تو بنے بنائے وزیراعظم ہیں۔دوسری جانب عمران خان کو لوگوں نے ایک ایسے victim یا مظلوم کے طور پر دیکھا جو اپنے سے بڑی اور طاقتور قوتوں خلاف اکیلا لڑ رہا تھا۔ مقامی سے لے کر عالمی طاقتتیں خلاف…
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) February 9, 2024
How life is going on inside Iran during the days of war
Iran releases video targeting another F-15 fighter jet
Imran Khan Ke Sath Jail Mein Ziadati Ho Rahi Hai - Chaudhry Pervez Elahi
No talks underway with US - Iran's response to Trump's claim
Breaking News: Donald Trump postpones strikes on Iran's power plants for five days, claims negotiations with Iran
PSL 2026: Karachi, Lahore to host matches without crowds










