Gharida Farooqi's tweet on Commissioner Rawalpindi's confessional statement
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے اعترافی بیان پر غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
لیاقت علی چٹھہ نے جو ہوشربا انکشافات کیے ہیں اور انہوں نے جو یہ کلیم کیا ہے کہ حالیہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے جس کی وہ مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور انہوں نے دیگر بڑی سنگین باتیں بھی کی ہیں؛ جن کی بھرپور تحقیقات ہونی چاہئیں؛ لیکن تصویر کا ایک اور رُخ بھی ہے جو میں بطور صحافی آپ کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں تاکہ چند حقائق ریکارڈ پر اور منظرِ عام پر آ سکیں۔
پہلی بات یہ ہے کہ کمشنر لیاقت علی چٹھہ 28 فروری کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے اور وہ ایک سپر سیڈڈ افسر superseded officer ہیں۔ اپنے سپرسیشن supersession کے بعد وہ کافی پریشان تھے اور قریبی بیوروکریسی ذرائع کے مطابق وہ نفسیاتی مسائل کی میڈیسن بھی لے رہے تھے۔
بہرحال اس معاملے کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے اور مستعفی کمشنر کے نیچے جو ڈپٹی کمشنر صاحبان راولپنڈی میں مختلف فرائض سر انجام دے رہے تھے ان سے بھی فوری اس معاملے کی تحقیقات کی جانی چاہیے تاکہ مبینہ دھاندلی کے متعلق حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں۔۔
یہاں یہ سوال بھی جنم لیتا ہے کہ اپنی ریٹائرمنٹ سے چند دن پہلے اس طرح کی بات چیت کر کے اور اتنے سنگین الزامات لگا کر کیا کوئی اور مقاصد حاصل کرنامقصد تو نہیں ہے۔۔۔؟
لیاقت علی چٹھہ نے جو ہوشربا انکشافات کیے ہیں اور انہوں نے جو یہ کلیم کیا ہے کہ حالیہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے جس کی وہ مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور انہوں نے دیگر بڑی سنگین باتیں بھی کی ہیں؛ جن کی بھرپور تحقیقات ہونی چاہئیں؛ لیکن تصویر کا ایک اور رُخ بھی ہے جو میں بطور…
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) February 17, 2024
Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video
South Air's first ATR 72-500 aircraft arrives in Pakistan
US releases details on alleged UFOs and Aliens
Murad Saeed's first exclusive interview after a very long time
Exclusive details of Iran's reply to US proposal
Live: Marka-e-Haq Anniversary Ceremony at GHQ, Field Marshal Syed Asim Munir is chief guest










