Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Exchange of interesting words between PM Shehbaz Sharif and Maulana Fazlur Rehman in National Assembly Exchange of interesting words between PM Shehbaz Sharif and Maulana Fazlur Rehman in National Assembly Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX Khawateen Ki Na Zaiba Videos Bnany Wala Jali Aamal Giraftar Khawateen Ki Na Zaiba Videos Bnany Wala Jali Aamal Giraftar Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela Bilawal Bhutto settles scores with Khawaja Asif, Key moments of National Assembly - Details by Rauf Klasra Bilawal Bhutto settles scores with Khawaja Asif, Key moments of National Assembly - Details by Rauf Klasra No intention to install towers on private property - Shaza Fatima's reply No intention to install towers on private property - Shaza Fatima's reply

Shahbaz Gill's tweet on terrorists' attempted attack on Adiala jail

Posted By: Nasir, March 07, 2024 | 08:11:34

Shahbaz Gill's tweet on terrorists' attempted attack on Adiala jail


شہباز گل نے دہشتگردوں کے اڈیالہ جیل پر حملے کی کوشش پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

تین دہشت گردوں کا اڈیالہ جیل کے پاس سے پکڑے جانا بہت ہی خطرناک ڈیولپمنٹ ہے۔ یہ کسی بڑی سازش کا پیش خیمہ ہے۔ ہمیں ذہنی طور پر تیار کیا جا رہا ہے کہ خدا نخواستہ عمران خان کی جان لی جا سکتی ہے۔ ماحول بنایا جا رہا ہے۔ کس طرح ممکن ہے یہ دہشت گرد جیل کے اتنے قریب پہنچ گئے۔ کیا ہماری ایجنسیاں سو رہی تھیں۔

دوسری طرف بہت باریکی سے کچھ Puppets تیار کئے جا رہے ہیں جو ظاہری طور پر خان کے دردمند نظر آئیں گے انہیں بہادر ، مظلوم اور اسٹبلشمنٹ پر تنقید کرنے والے اور اسٹبلشمنٹ سے لڑنے والوں کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اصل میں یہ Puppet خان کی replacement کے طور پر بوقت ضرورت لانچ کئے جا سکتے ہیں۔ اللہ نہ کرے اللہ نہ کرے اگر خان کی زندگی کو نقصان پہنچایا گیا میرے منہ میں خاک لیکن اگر ایسا کیا گیا تو اس صورت میں ان puppets کو لانچ کیا جا سکتا ہے جو بظاہر اسٹبلشمنٹ کے مخالف نظر آئیں گے لیکن اصل میں وہ انہی کی پروڈکٹ ہوں گے۔ اور اس وقت بیانیہ اور تحریک کو کنٹرول کرنے کے لئے ان جعلی ہیروز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب آپکی زمہ داری ئے آنکھیں دل دماغ کھول کر رکھیں۔ مجھ سمیت ہر ایک کہ کردار پر نظر رکھیں۔ مجھ سمیت ہر ایک کیا کر رہا ہے کیا کہہ رہا ہے۔ کیا نہیں کہہ رہا۔ کیوں کہہ رہا ہے۔ اس سب پر نظر رکھیں۔ عمران خان ایک ہی ہے۔ اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔

اوپر لکھی باتوں کا میں کوئی ثبوت نہیں دی سکتا۔ کیوں کہ یہ میرا تجزیہ ہے۔ آپ اسے میرا وہم یا میری فضول احمقانہ خیال سمجھ سکتے ہیں۔ لیکن مجھے ساری ماحول میں اس سازش کی بو آ رہی ہے۔ یہ خان کو ہرا نا اور جھکانا چاہتے ہیں ہر صورت۔ وہ جیت چکا۔ ہرایا ان سے وہ جائے گا نہیں۔ جھکتا وہ صرف اپنے اللہ کے سامنے ہے۔ مجھے ڈر ہے یہ اس حد تک نہ چلے جائیں۔





Comments...