Minimum age for a voter should be 25 years - Rauf Klasra's tweet
ٹویٹر پر ایک صارف نے رؤف کلاسرا کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ آپ نے ایک کالم لکھا تھا جس میں آپ نے بتایا تھا کہ آپ کے بیٹے نے ایک بار آپ سے کہا کہ ہم عمران خان کے خلاف کئے گئے اقدامات کا بدلہ 8 فروری کے الیکشن میں لیں گے۔۔ صارف نے رؤف کلاسرا سے کہا کہ آپ کے بیٹے کا بھی مینڈیٹ چوری ہوا ہے، اس نے بدلہ لیا ہے تو اس کو اب سپورٹ تو کریں۔
اس پر رؤف کلاسرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
اٹھارہ سال کا لڑکا جو کالج پڑھتاہو،عملی زندگی میں قدم نہ رکھا ہو،زندگی کی حقیقتوں سے واسطہ نہ پڑا ہو وہ کتنا سمجھدار/میچور ہوسکتا ہے خصوصا جب وہ سیاسی لیڈروں کے کرتوت کرتب نہ جانتا ہو؟ٹین ایج میں نوجوانوں کو گمراہ برین واش کرنا آسان ہوتا ہے۔ووٹر کی عمر25سال ہونی چاہئے تاکہ 22/23 سال میں یونیورسٹی کالج سے فارغ ہو تو پہلے دو تین سال کام کرے تاکہ دال دلیے کا بھائو جانتا ہو۔ماں باپ کما رہے ہوں بچے خرچ کررہے ہوں تو زندگی بڑی رومانٹک اور خوبصورت لگتی ہے۔بندہ ایسے ٹوئیٹ کرتا ہے جیسے میرے برخوردار نے کیا تھا۔اس عمر میں ایویں ای اللہ واسطے باغی اور ہیرو بننے کو دل کرتا ہے۔جہاں تک سپورٹ کی بات ہے میں صحافی ہو کر کسی سیاستدان یا سیاسی پارٹی کی سپورٹ پر یقین نہیں رکھتا۔ میرا کام ان سب کا critical analysis کرنا ہے ان کا طبلچی یا ڈھولچی بننا نہیں۔ یہ سیاسی ورکرز یا لیڈر سے سیاسی ہمدردی رکھنے والوں کا کام ہے وہ میرا بیٹا ہو یا آپ دونوں لگے رہیں
اٹھارہ سال کا لڑکا جو کالج پڑھتاہو،عملی زندگی میں قدم نہ رکھا ہو،زندگی کی حقیقتوں سے واسطہ نہ پڑا ہو وہ کتنا سمجھدار/میچور ہوسکتا ہے خصوصا جب وہ سیاسی لیڈروں کے کرتوت کرتب نہ جانتا ہو؟ٹین ایج میں نوجوانوں کو گمراہ برین واش کرنا آسان ہوتا ہے۔ووٹر کی عمر25سال ہونی چاہئے تاکہ 22/23… https://t.co/EmHizDhLOX
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) May 16, 2024
Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX
Exchange of interesting words between PM Shehbaz Sharif and Maulana Fazlur Rehman in National Assembly
Khawateen Ki Na Zaiba Videos Bnany Wala Jali Aamal Giraftar
Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela
Bilawal Bhutto settles scores with Khawaja Asif, Key moments of National Assembly - Details by Rauf Klasra
No intention to install towers on private property - Shaza Fatima's reply











