Pressure Cooker Kisi Bhi Din Phat Jae Ga Aur .... - Dr. Arif Alvi tweets
سابق صدر عارف علوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
پریشر کُکر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور جھلس کر رکھ دے گا، خاص طور پر اُن لوگوں کو جنکا اقتدار پر جھوٹا، غاسبانہ اور ظالمانہ قبضہ ہے۔
مگر نقصان کس کو پہنچے گا؟
بھاگنے والے راہ فرار اختیار کریں گے، وہ جنہوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیئے ہوئے ہیں اور ہمارا لوٹا ہوا مال و دولت سب باہر رکھا ہوا ہے۔ ہم وفادار پاکستانی جنہوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے، ہم بھی دیکھیں گے کہاں جایئں گے۔ اللہ ایسے لوگوں پر دنیا بھی تنگ کرتا ہے۔
مافیا یہ سمجھ لے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم بچائیں گے پاکستان کو۔ قوموں کی برادری میں عزت کے ساتھ کھڑا کریں گے اور ترقی کریں گے۔ میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس جھوٹی، سفاک، غیر قانونی اور جابر حکومت کے تحت جاری لوٹ مار کی راکھ پر بھی تعمیر کر دیں گے اپنے وطن کو۔
یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے ہی ممکن ہو گا۔ اس مٹی کے کا ایک انتہائی بہادر، دلیر، قابل فخر فرزند، محنت کش عوام کے دلوں کا سپریم کمانڈر عمران خان کھڑا ہے، قیادت کر رہا ہے اور منزل تک پہنچا کر ہی دم لے گا۔
اِیاک نعبد و اِیاک نستعین
اللہ الحق ہے۔
پریشر کُکر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور جھلس کر رکھ دے گا، خاص طور پر اُن لوگوں کو جنکا اقتدار پر جھوٹا، غاسبانہ اور ظالمانہ قبضہ ہے۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) May 26, 2024
مگر نقصان کس کو پہنچے گا؟
بھاگنے والے راہ فرار اختیار کریں گے، وہ جنہوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیئے ہوئے ہیں اور ہمارا لوٹا ہوا مال و دولت سب… https://t.co/u9WYl1QmvE
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy










