Top Rated Posts ....

Mehdi Hasan's reply to Hina Pervez Butt for calling Imran Khan's interview "Paid"

Posted By: Muzaffar, May 30, 2024 | 06:45:11


Mehdi Hasan's reply to Hina Pervez Butt for calling Imran Khan's interview "Paid"


پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی سیاستدان حنا پرویز بٹ نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کے انٹرویو کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور انٹرویو کے ساتھ لکھے لفظ "پیڈ" کو ہائی لائٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیسے دے کر یہ انٹرویو کروایا گیا ہے۔ اس پر انٹرویو لینے والے الجزیرہ ٹی وی کے صحافی نے حنا پرویز بٹ کے ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی حکومتی پارٹی سے تعلق رکھنے والی یہ سیاستدان اس سازشی تھیوری بنا رہی ہے کہ میں نے عمران خان سے یہ انٹرویو لینے کیلئے پیسے لئے۔ مہدی حسن نے مزید لکھا کہ یہاں پیڈ لفظ کا مطلب یہ ہے کہ اس انٹرویو کو ویب سائٹ کے پیڈ سبسکرائبر ہی پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد مہدی حسن نے حنا پرویز بٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ تصویر کیجئے کہ اتنی جاہل اور سازشی تھیوریاں گھڑنے والی ہونے کے باوجود یہ الیکٹڈ ہے۔

مہدی حسن نے اگلی ٹویٹ میں مزید وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ اگر میں نے عمران خان سے پیسے لے کر ہی انٹرویو کیا ہوتا تو ویب سائٹ پر اتنے بڑے حروف میں پیڈ نہ لکھتا۔

ملاحظہ کیجئے مہدی حسن کی ٹویٹس


This Pakistani politician from the governing party is pushing a conspiracy theory that I was "paid" to do my interview with Imran Khan.
"Paid" on the post below means it's a post only for paid subscribers to Zeteo.

Imagine being this ignorant & conspiratorial... & elected! Lol.

Pretty sure that if there was a big conspiracy involving Imran Khan paying Zeteo (!) to do an interview with him, we wouldn't stick... "PAID" at the top in plain sight to give it all away.






Comments...