Imran Khan may be poisoned in jail - Altaf Hussain's tweet
عمران خان کو جیل میں زہر دیا جاسکتا ہے۔ الطاف حسین نے اپنی ٹویٹ میں خدشہ ظاہر کردیا۔
جیل میں عمران خان کو زہر دیاجاسکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2،جون2024ء
مجھے یہ خدشہ ہے کہ جیل میں عمران خان کو زہر دیاجاسکتا ہے، پاکستان کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور پاکستان کو بچانے کیلئے ملک بھرکےعوام کو میدان عمل میں آ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگاورنہ فوجی جرنیلوں نے اپنے منصوبے کے تحت ملک میں مارشل لاء یا ایمرجنسی نافذکرکے ایک نئی سیاسی کنگ پارٹی تشکیل دینے کی تیاری کرلی ہے ،اس کیلئے حکمراں جماعت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے لوگوں کو توڑ کرانہیں اُس کنگ پارٹی میں شامل کرایا جائے گا۔
پاکستان میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کوسیاسی سرگرمیوں کی کھلی آزادی ہے لیکن الطاف حسین اور عمران خان کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی نہیں ہے ۔
میں ،پیشگی اطلاع دے رہا ہوں کہ فوجی جرنیل،تحریک انصاف کےرہنماء عمران خان کو جیل سے رہا نہیں ہونے دیں گے،خدشہ ہے کہ جیل میں عمران خان کو ایسا زہر دیاجاسکتا ہے جس کو بڑی سے بڑی سائنسی لیبارٹری میں شناخت نہیں کیاجاسکتااور صرفRadioactive finding Laboratory میں ہی اس زہرکی شناخت ممکن ہوسکتی ہے ، ایسی جدیدسائنسی لیبارٹری کی سہولت دنیا کے چند ممالک کے سوا کہیں دستیاب نہیں ہے ۔
ایسا زہر یاسرعرفات کو بھی دیاگیاتھا جو ان کی موت کا سبب بنا جسے Radioactive Polonium کہاجاتا ہے جس کا سمبل PO اور اٹامک نمبر84 ہے ۔
اس کے علاوہ یہ بھی خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کومارا جاسکتا ہےیا گرفتاربھی کیاجاسکتا ہے اورڈیجیٹل دہشت گردی کی آڑ میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم پرپابندی بھی عائد کردی جائے گی لہٰذا پاکستان میں انقلاب کے خواہشمند عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا اورپاکستان بچانے کیلئے میدان عمل میں آکر اپنا بھرپورکردار ادا کرنا ہوگا۔
کشمیری شاعراحمد فرہاد کو عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہیں کیاگیا، آئی ایس آئی اورایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کوعدالت نےطلب کیاتھا لیکن وہ نہیں آئے، اس طرح کی حکم عدولیوں سے کوئی فریادی کس طرح انصاف حاصل کرسکتا ہے؟
گزشتہ روز ٹک ٹاک پر 66 ویں فکری نشست سے خطاب
جیل میں عمران خان کو زہر دیاجاسکتا ہے
— Altaf Hussain (@AltafHussain_90) June 2, 2024
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2،جون2024ء
مجھے یہ خدشہ ہے کہ جیل میں عمران خان کو زہر دیاجاسکتا ہے، پاکستان کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور پاکستان کو بچانے کیلئے ملک بھرکےعوام کو میدان عمل میں آ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگاورنہ فوجی جرنیلوں نے اپنے…
New CCTV footage shows Trump dinner gunman storming through the security
21 passengers offloaded at Karachi Airport on Bahrain flight
Iranian President reaches out to the public without protocol, A citizen hugs the President
US has planned a new wave of severe attacks on Iran - American newspaper claims
Iran submits latest proposal to Pakistani mediators for negotiations with US
Unusual US military aircraft movements seen in the Middle East












