National wrestler Inam Butt's offer to make Azam Khan fit in 3 months
قومی ریسلر انعام بٹ کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش
گوجرانوالا: قومی ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکا دعویٰ کردیا۔
جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے انعام بٹ کا کہنا تھا کہ اعظم خان تین ماہ گوجرانوالا کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے۔
انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سے اعظم خان کا وزن بھی 30 سے 35 کلو کم ہوجائےگا۔
قوی ریسلرکا کہنا تھا کہ ہم اعظم خان کو روزانہ 5 سے 6 گھنٹے پہلوانوں کے ساتھ ٹریننگ دیں گے، ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تین ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان زیادہ پاور ہٹنگ اور بہترین بیٹنگ کرسکیں گے۔
Source