Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
China introduces rooftop artificial rain to beat summer heat China introduces rooftop artificial rain to beat summer heat Military vows all necessary measures to secure Pakistan's water share amid India tensions - Corps commander conference Military vows all necessary measures to secure Pakistan's water share amid India tensions - Corps commander conference Breaking News: I think Iran's MoU is over, ceasefire also ends - Donald Trump announced Breaking News: I think Iran's MoU is over, ceasefire also ends - Donald Trump announced Rogue humanoid robot attacks humans with high kicks in Indonesia Rogue humanoid robot attacks humans with high kicks in Indonesia Sindh Governor Nehal Hashmi criticized for asking questions about marriage to female students at convocation Sindh Governor Nehal Hashmi criticized for asking questions about marriage to female students at convocation Iranian mourners attack with stones at Trump's photo in Khamenei farewell Iranian mourners attack with stones at Trump's photo in Khamenei farewell

Rauf Klasra's critical tweet on Fawad Chaudhry's self-insulting statement


رؤف کلاسرا نے اپنے طویل ٹویٹ میں فواد چوہدری کی کلاس لے لی۔ رؤف کلاسرا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا

عمران خان میرے مقابلے میں میرے ڈرائیور کو بھی ٹکٹ دیں تو وہ بھی میری ضمانت ضبط کرا دے گا۔ فواد چوہدری کا جیو ٹی وی کے قابل احترام اینکر شہزاد اقبال کے شو میں بیان۔

چوہدری صاحب پھر آپ کی اپنی سیاست یا مقبولیت کو کیا ہوا؟ پھر آپ سیاست میں کیوں ہیں اگر آپ کے مقابلے ڈرائیور زیادہ ووٹ لے جائے گا۔ اچھے خاصے دبنگ اینکر تھے، اپنےشوز کرتے تھے، لاکھوں کی تنخواہ تھی، عزت تھی۔ یہی سیاستدان آپ کی خوشامدیں کرتے تھے کہ آپ ان کے بارے چند اچھے الفاظ اپنے شو میں کہہ دیں گے تو ان کی عزت میں اضافہ ہوگا۔ آخر ایم این اے بننے کے لیے یا اقتدار کے غلام گردشوں میں جانے میں ایسی بے تابی کیوں۔ وزیر بن کر ایسا کیا مزہ ہے کہ بندہ ہر قسمی باتیں اور طعنے سننے کو تیار ہو جاتا ہے اور ڈرائیور تک سے ہارنے پر تیار ہو جاتا ہے۔
آپ ایک ذہین اور بہادر بندے تھے۔ آپ کی باتیں سن کر دل دکھی ہوا کہ پاور پانے اور انسانوں پرحکمرانی کا نشہ پورا کرنے کی خاطر بندہ کیا کیا جتن اور ترلے کرتا ہے۔ آپ میڈیا میں رہتے تو پورا ملک آپ کی ذہانت سے فائدہ اٹھاتا۔ عمران خان کو چھوڑ دیا تھا تو بس چھوڑ دیا تھا۔ اتنا نیچے گرنے کی کیا ضرورت ہے کہ ایم این اے بن جائوں ہر قیمت پر۔ آپ پنجاب کے جٹ ہیں اور بنے رہیں۔ خود کو اتنا نیچے نہ گرائیں۔کچھ انا اور self respect بھی دکھائیں۔

وہی گوتم بدھ والی بات کہ انسان کا سب سے بڑا دشمن انسان کی اپنی خواہشات ہیں۔ آپ کے دشمن حامد خان یا رئوف حسن نہیں ہیں بلکہ غور کریں تو آپ کی ہر قیمت پر پاور لینے کی حیران کن خواہش آپ کی دشمن ہے۔
اگر پارٹی چھوڑ دی تھی تو چھوڑ دی۔ اگر پاور زیادہ اہم تھی یا عمران خان اہم تھا آپ کی اپنی جان یا خاندان یا پیارے پیارے بچے اہم نہیں تھے تو پھر اسٹیبلشمنٹ جو تشدد اور ظلم کرتی آپ برداشت کرتے جیسے دوسرے برداشت کررہے ہیں۔
میڈیا میں واپس لوٹ آئیں ۔ عزت سے شوز کریں اور ان سب کو ایکسپوز کریں یا پھر وکالت جوائن کریں یا پھر محنت کریں اور اس دن کا انتظار کریں جس دن آپ عمران خان کی آپ کے ڈرائیور کو دی گئی ٹکٹ پر اپنے ڈرائیور کو جہلم سے ہرا سکیں۔
ایک اور آپشن بھی ہے۔ باقی کرنی تسی اپنڑی مرضی اے

جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفر
آدمی کو صاحب کردار ہونا چائیے۔
(ظفر اقبال)





Comments...