Rauf Klasra's tweets on Ali Amin Gandapur's statement about Afghanistan
رؤف کلاسرا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے افغانستان کے متعلق دیئے گئے بیان پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
افغان عوام/افغان طالبان پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈلائن کو سرحد نہیں مانتے۔ وہ سمجھتے ہیں انگریزوں نے 1893 میں ان سے یہ علاقے چھین کر انہیں اپنی انگریز سلطنت کا حصہ بنا لیا تھا۔ اس لیے پاکستان کی آزادی کے فورا بعد کابل نے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ یہ ایران تھا جس نے ہمیں تسلیم کیا۔
افغان تو موجودہ پاکستان کے اندر کم از کم اٹک پل تک کو افغانستان کا حصہ کلیم کرتے ہیں۔ہم سب کے لاڈلے محمود خان اچکزائی بھی پاکستان افغانستان کے درمیان اس ڈیورنڈ سرحد کو نہیں مانتے بلکہ ایک جلسے میں کہا تھا میں دونوں اطراف کے پشتونوں کو کہتا ہوں اس باڑ کو اکھاڑ کر پھینک دو۔ خیر اچکزائی کے” گریٹر پختونستان” کا تو نقشہ ہی کچھ اور ہے جس میں بات صرف اٹک پل تک نہیں رکتی۔
کیا اب پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بھی اس ڈیورڈ لائن باڈر کو نہیں مانتی لہذا وزیراعلی گنڈا پور کہتا ہے وہ اب افغانستان سے براہ راست بات چیت کرے گا ؟ لگتا ہے ہمارے لاڈلے اچکزائی کا پی ٹی آئی کے ساتھ نیا نیا رومانس رنگ دکھا رہا ہے۔ دیکھتے جائیں اب نیا نقشہ کیا بنتا ہے۔۔
ویسے اگر کابل کے افغان طالبان سے براہ راست مزاکرات کے دوران طالبان نے وزیراعلی پختون خواہ علی امین گنڈاپور سے اپنا 131 سال پرانا مطالبعہ دہراتے ہوئے دونوں ملکوں میں انگریزوں کی کھینچی لکیر (ڈیورنڈ لائن) ختم کر کے پشاور/اٹک تک کے علاقے مانگ لیے اور ساتھ ہی گنڈاپور کو کہا جائے کہ وہ طالبان کے کابل/قندھار میں سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند ذادہ /ملا برادر کی بیعت کر لیں تو وہ کیا فیصلہ کریں گے ؟
افغان عوام/افغان طالبان پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈلائن کو سرحد نہیں مانتے۔ وہ سمجھتے ہیں انگریزوں نے 1893 میں ان سے یہ علاقے چھین کر انہیں اپنی انگریز سلطنت کا حصہ بنا لیا تھا۔ اس لیے پاکستان کی آزادی کے فورا بعد کابل نے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ یہ ایران تھا جس…
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) September 12, 2024
ویسے اگر کابل کے افغان طالبان سے براہ راست مزاکرات کے دوران طالبان نے وزیراعلی پختون خواہ علی امین گنڈاپور سے اپنا 131 سال پرانا مطالبعہ دہراتے ہوئے دونوں ملکوں میں انگریزوں کی کھینچی لکیر (ڈیورنڈ لائن) ختم کر کے پشاور/اٹک تک کے علاقے مانگ لیے اور ساتھ ہی گنڈاپور کو کہا جائے کہ…
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) September 12, 2024
Kosovo PM slammed with eggs by furious opposition
First video of Iran’s Supreme Leader Ayatollah Mojtaba Khamenei has been released by Iran's Tasnim news
What is future of PTI & Imran Khan? Suhail Warraich's interview to Mansoor Ali Khan
Indian singer Sonu Nigam's viral video as he sings Mohammad Rafi's song during surgery
Chinese astronauts grow rice in space on Tiangong station
Amazing scenes as Riyadh’s 'Kingdom Tower' illuminated with Pakistan, Saudi Arabia & Türkiye flags











