Meetings with Imran Khan in Adiala jail banned till 18th October
اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے بعد اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلا اور خاندان کے افراد بھی ملاقات نہیں کرسکیں گے۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے، اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔
Source
Indian actress Harshal Kalia dies in road accident
Donald Trump reveals what "Present" Iran gave him as goodwill gesture
Video of Iranian officials performing Fajar prayers under shadow of missiles
Israeli mayor cries on live stream as he recounts destruction at hands of Hezbollah
Iran claims shooting down US F-18, Russian media releases the video
Destruction in central Israel from Iranian missiles strike









