Baat Un Se Hi Hogi Jinke Pas Power Hai - Inside story of Ali Amin Gandapur's meeting with Imran Khan
بات ان سے ہی ہوگی جن کے پاس پاور ہے‘، عمران نے گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو مذاکرات کی اجازت دیدی
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہرسے ملاقات میں مذاکرات کےلیے حامی بھرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر اجازت لینے آئے تھےکہ اگر رابطہ ہوتا ہے تو کیا مذاکرات کیے جائیں؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ مذاکرات ان سے ہی ہوں گے جن کے پاس پاور ہے۔
خالد یوسف کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پر بات چیت کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج تب ہی ختم ہوگا جب مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے احتجاج کی تیاریوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔
Source
CCTV footage: Train collides with truck in Netherlands
Sheikh Waqas 2 Sal Se Peshawar Se Nhn Nikla, Bill Main Chupa Betha Hai - Fawad Chaudhry
Man arrested for assaulting Islamabad traffic police officers
What is 27th amendment? Here are some key points
27th Amendment: What’s Changing in Pakistan’s Constitution - Kamran Khan's Analysis
Knife attack on London train leaves 9 injured, 2 arrested











