Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Former CM Punjab Manzoor Watto offering funeral prayer while sitting in Land Cruiser Former CM Punjab Manzoor Watto offering funeral prayer while sitting in Land Cruiser Donald Trump's hard hitting tweet about Iranian Supreme Leader Ayatollah Khamenei Donald Trump's hard hitting tweet about Iranian Supreme Leader Ayatollah Khamenei Pakistani Passport now ranked amongst 100 top passports in the world Pakistani Passport now ranked amongst 100 top passports in the world Amazing video: Drone saves man from collapsing house in china Amazing video: Drone saves man from collapsing house in china PMLN's Rana Sanaullah's exclusive interview with Irshad Bhatti PMLN's Rana Sanaullah's exclusive interview with Irshad Bhatti After Iran, Donald Trump won't accept any further aggression against Pakistan by India - Najam Sethi After Iran, Donald Trump won't accept any further aggression against Pakistan by India - Najam Sethi

Elon Musk faces backlash after making 'Nazi-style salute' at Donald Trump's inauguration parade




امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں ایلون مسک کا نازی سلیوٹ، تنازع کھڑا ہو گیا

گزشتہ روز نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کے دوران ٹیک ارب پتی ایلون مسک نے واشنگٹن ڈی سی کے کیپیٹل ون ایرینا میں شرکاء سے خطاب کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ جوں ہی اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار ایک مسلح اشارے (one-armed gesture) سے کیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلون مسک نے خطاب سے قبل اپنے دونوں ہاتوں کو ہوا میں بلند کیا اور اپنے بازوؤں کو پمپ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی معمولی فتح نہیں تھی، یہ انسانی تہذیب کی راہ میں واقعی ایک مشکل اور اہم لمحہ تھا، اسے انجام تک پہنچانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

انہوں نے یہ کہنے کہ بعد ایک بار پھر اپنا دایاں ہاتھ اپنے سینے پر تھپتھپایا اور پھر ہجوم کی جانب سلیوٹ کے انداز میں ہوا میں بلند کیا۔

خطاب جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا دل آپ کے لیے پیش ہے، تہذیب کا مستقبل صرف آپ کی بدولت یقینی ہو سکا، ہم بلآخر محفوظ شہر حاصل کرنے جا رہے ہیں، محفوظ سرحدیں، معقول اخراجات اور ہم مریخ پر پہنچیں گے، کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ امریکی خلاء بازوں کا پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر جھنڈا لگانا کتنا شاندار ہو گا؟

سوشل میڈیا پر ایلون مسک کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی انٹر نیٹ صارفین نے ان کے اس سلیوٹ کا موازنہ نازی سلامی سے کیا جبکہ بعض صارف ایلون مسک کا دفاع کرتے بھی دکھائی دیے۔

ایک صارف کے مطابق ٹرمپ کے حلف لیتے ہی ایلون مسک نے نازی سلوٹ کیا، یہ غلطی نہیں ہو سکتی کیونکہ انہوں نے دو مرتبہ ایسا کیا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ انتخابات سے قبل ڈیموکریٹس نے MAGA کی ریلیوں کو ’نازی ریلیاں‘ کہا تھا اور اب ایلون مسک نے نازی سیگ ہیل کو سلامی پیش کی۔

دوسری جانب بعض صارفین ایلون مسک کا دفاع کرتے دکھائی دیئے اور کہا کہ یہ صرف خوشی کا اظہار ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں ماضی میں دیگر رہنماؤں نے بھی اس طرح کے اشاروں سے خوشی کا اظہار کیا ہے۔


Source



Comments...