Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram Pakistan arrests fisherman Ijaz working for Indian intelligence agencies Pakistan arrests fisherman Ijaz working for Indian intelligence agencies CCTV footage: Train collides with truck in Netherlands CCTV footage: Train collides with truck in Netherlands Fawad Chaudhry's exclusive conversation with Absar Alam on his meeting with Shah Mehmood Fawad Chaudhry's exclusive conversation with Absar Alam on his meeting with Shah Mehmood Sheikh Waqas 2 Sal Se Peshawar Se Nhn Nikla, Bill Main Chupa Betha Hai - Fawad Chaudhry Sheikh Waqas 2 Sal Se Peshawar Se Nhn Nikla, Bill Main Chupa Betha Hai - Fawad Chaudhry Man arrested for assaulting Islamabad traffic police officers Man arrested for assaulting Islamabad traffic police officers

India: A woman fed up with a quarrelsome husband marries an agent who came home to collect a debt

بھارت: جھگڑالو شوہر سے تنگ خاتون نے قرض وصولی کیلئے گھر آئے ایجنٹ سے شادی کر لی


 




بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون نے شرابی، جھگڑالو اور بدسلوکی کرنے والا شوہر چھوڑ کر قرض کی وصولی کے لیے گھر آئے ایجنٹ سے شادی کر لی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرا کماری کی شادی نکہل شرما سے 2022ء میں ہوئی تھی، اندرا کماری شادی کے بعد اپنے شوہر کے تشدد کرنے، شراب پینے اور بدسلوکی سے تنگ تھی۔


مسلسل جسمانی اور ذہنی اذیت برداشت کرنے کے بعد اندرا نے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔


’نیوز 18‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس دوران اندرا کماری کی ملاقات ایک فنانس کمپنی میں قرض کی وصولی کا کام کرنے والے ایجنٹ پون کمار یادو سے ہوئی، پہلے پہل اندرا اور پون کی ملاقاتیں قرض کی قسطوں کی وصولی کے سلسلے میں ہوئیں اور بعد ازاں یہ تعلق دوستی اور پھر محبت میں بدل گیا۔


رپورٹ کے مطابق تقریباً پانچ ماہ تک اندرا اور پون نے اپنے تعلق کو خفیہ رکھا اور رواں ماہ کی 4 فروری کو دونوں مغربی بنگال فرار ہو گئے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق11 فروری کو اس جوڑے نے مندر میں ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کر لی، اس جوڑے کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ اندرا اور اس کے پہلے شوہر نکہل شرما کے خاندان کے علم میں آیا۔


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پون کے گھر والوں نے اس شادی کو قبول کر لیا ہے جبکہ اندرا کے خاندان نے سخت مخالفت کرتے ہوئے پون کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔


دوسری جانب اندرا اور پون نے پولیس سے تحفظ کی درخواست دائر رکھی ہے۔
Source







Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...