47 years old Ahmadi man killed by religious mob in Sadar Karachi
کراچی کے علاقے صدر کی پریڈی سٹریٹ پر احمدیوں کی ایک عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے ایک احمدی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔
کراچی کے تھانہ پریڈی کے ایس ڈی پی او محمد صفدر کے مطابق عبادت گاہ کے باہر ہونے والے احتجاج کے دوران احمدی شہری مظاہرین کے تشدد سے ہلاک ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عبادت گاہ کے باہر کس نے ہنگامہ آرائی کی اور مقتول پر کس نے تشدد کیا اس حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔
دوسری جانب پریڈی سٹریٹ تھانے میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص عبادت گاہ کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کی ویڈیو بنا رہا تھا اور اسی دوران اس پر تشدد کیا گیا۔
پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ عبادت گاہ کے باہر جمع ہونے والے افراد کی تعداد تقریبا 200 تھی اور وہ شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔
دوسری جانب اس سے قبل جمعے کی دوپہر احمدیہ کمیونٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’احمدیہ ہال واقع موبائل مارکیٹ صدر کراچی کے باہرایک ہجوم جمع ہے جس نے احمدیہ عبادت گاہ کا گھیراو کیا ہوا ہے۔
بیان کے مطابق اندر تقریبا 40 کے قریب احمدی موجود ہیں جو جمعے کی عبادت کے لیے جمع ہوئے تھے۔
بیان میں بتایا گیا تھا کہ ’یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ہجوم کی جانب سے ایک احمدی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں ان کی موت واقع ہو گئی۔‘
Source: BBC Urdu
عبد اللہ ہارون روڈ ، احمدیہ ہال واقع موبائل مارکیٹ صدر کراچی کے باہر اس وقت ایک ہجوم جمع ہے جس نے احمدیہ عبادتگاہ کا گھیراؤ کیا ہوا ہے اندر تقریبا چالیس کے قریب احمدی موجود ہیں جو عبادت کے لئے جمع ہوئے تھے۔ ہجوم کی جانب سے ایک احمدی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاجس کی وجہ سے وہ… pic.twitter.com/dnl8VU6WUe
— Sabookh Syed | Journalist (@SaboohSyed) April 18, 2025
Today, a violent mob has gathered outside Ahmadiyya Hall in Karachi’s Preedy area after Friday prayers, chanting anti-Ahmadiyya slogans. The incident began as Ahmadis had assembled for prayers. Further details to follow. pic.twitter.com/J2jW32Bnup
— PressSectionSAA (@PressSectionSAA) April 18, 2025
Private airline's staff tear passenger's passport at Karachi airport
Serial numbers of Indian Rafale jets shot down during war with Pakistan revealed
Virat Kohli faces severe criticism on social media for ignoring a disabled fan
Is the viral Image of Imran Khan working out in jail authentic?
Moment replica 'Statue of Liberty' topples in storm in Brazil, footage goes viral
Three accused NCCIA officials removed from their posts as FIA probe into bribery case










