Elderly woman died of hunger in Bahawalpur, her sister shifted to hospital
بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے بزرگ خاتون دم توڑگئیں
بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے بزرگ خاتون دم توڑگئیں جب کہ ان کی بہن اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ریسکیو کے مطابق ہفتے کے روزپڑوسیوں نے انہیں اطلاع دی کہ لوہار والی گلی کے ایک گھر میں دو بزرگ خواتین بے ہوش پڑی ہیں، ریسکیو اہلکار وہاں پہنچے تو ایک خاتون دم توڑ چکی تھیں جب کہ دوسری کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
بچ جانے والی خاتون کے مطابق وہ دونوں بہنیں کئی روز سے بھوکی پیاسی تھیں۔
اہل محلہ کے مطابق دونوں خواتین غیرشادی شدہ اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں،کوئی کمانے والا نہیں تھا، بہنوں کا ایک بھائی بھی تھا جو کافی عرصے لاپتا ہے۔
دم توڑنے والی بزرگ خاتون کی تدفین کردی گئی ہے، انتقال کرجانے والی خاتون کی بڑی بہن اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
Source
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
CCTV footage: Train collides with truck in Netherlands
Sheikh Waqas 2 Sal Se Peshawar Se Nhn Nikla, Bill Main Chupa Betha Hai - Fawad Chaudhry
Man arrested for assaulting Islamabad traffic police officers
What is 27th amendment? Here are some key points
Knife attack on London train leaves 9 injured, 2 arrested











