Hafeezullah Niazi's emotional tweet about his son Hassaan Niazi
حفیظ اللہ نیازی نے اپنے بیٹے حسان نیازی کیلئے انتہائی جذباتی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
شادمانی کے اس ماحول میں ناچاہتے ہوئے بھی میرا دل پریشان اور پژمردہ ہے۔جشن کےماحول میں ملک میرے لیے سائیں سائیں کر رہا ہے ۔میرا بیٹا بیرسٹر حسان نیازی ریاستی جھوٹوں اورمکاریوں کے نرغے میں ہے ۔جھوٹوں پراللّٰہ کی لعنت، جھوٹ فریب کے ذریعے مملکت میں جس طرح آئین و قانون کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں،مملکت کو ہلکان کر رکھاہے ۔ مجھے اپنے بیٹے کی ’’غیر قانونی‘‘ گرفتاری نےمضمحل کررکھا ہے ۔ مجھے نہیں معلوم سب کچھ فیلڈ مارشل صاحب کی مرضی و منشاء کےمطابق ہے یا ان تک ایسی خبریں پہنچ ہی نہیں پارہیں۔ بہرحال فیلڈ مارشل کی ٹیم نےPTI کے بےشمار ورکرز پر ظلم ستم اور بربریت کے پہاڑ ڈھا رکھے ہیں،کیا فیلڈ مارشل صاحب کے علم میں ہے، اگر ہے تومیرے لیے لمحہ فکریہ ہے-اللّٰہ پر ایمان کامل، تمام تکالیف وآسودگیاں من جانب اللّٰہ ہیں ۔خدشہ اتنا کہ آج اللّٰہ کی تدبیریں اگرچہ فیلڈ مارشل کے حق میں، مجھے ڈر ہے لاقانونیت اور ظلم پر اللّٰہ کے ہاں فیلڈ مارشل کا کھاتہ متاثر نہ ہو جائے، کہیں وہ بھرپور اجر سے محروم نہ ہو جائیں۔ جس کسی سیاستدان نے فیلڈ مارشل کیخلاف فخریہ اعلان جنگ کر رکھا ہے، بے شک ان سے جنگ جاری رکھیں ۔ باقی ماندہ کو راہ اللّٰہ ایک دفعہ چھٹکارا دیدیں تو قومی یکسوئی میں بہتری آئے گی، جو آج کے حالات کی اشدضرورت ہے،باقی رہےنام اللّٰہ کا !
شادمانی کے اس ماحول میں ناچاہتے ہوئے بھی میرا دل پریشان اور پژمردہ ہے۔جشن کےماحول میں ملک میرے لیے سائیں سائیں کر رہا ہے ۔میرا بیٹا بیرسٹر حسان نیازی ریاستی جھوٹوں اورمکاریوں کے نرغے میں ہے ۔جھوٹوں پراللّٰہ کی لعنت، جھوٹ فریب کے ذریعے مملکت میں جس طرح آئین و قانون کی دھجیاں…
— Hafeezullah K Niazi (@hafeezullah_k) September 19, 2025