Chinese defense analyst's interesting reaction to Indian Air Force being described as better than Chinese Air Force
بھارتی فضائیہ کو چینی فضائیہ سے بہتر قرار دیے جانے پر چینی دفاعی تجزیہ کار دلچسپ ردِعمل
چینی دفاعی تجزیہ کار نے اعداد و شمار کی بنیاد پر دنیا میں فضائی قوت کی درجہ بندی پر دلچسپ رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر فضائیہ کا معاملہ کاغذ پر موجود اعداد و شمار کی بنیاد پر نہیں بلکہ اصل صلاحیتوں پر ہونا چاہیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے فضائی قوتوں کی درجہ بندی پر چینی دفاعی تجزیہ کار ژانگ جنشے نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فضائی قوت کی اصل جانچ جنگی صورتحال میں ہوا کرتی ہے، دوسری تمام درجہ بندیاں محض کاغذی کارروائی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
چینی دفاعی تجزیہ کار نے یہ بات عالمی سطح پر شائع ہونے والی جدید فضائی قوتوں میں شامل ہوائی جہازوں کی ڈائرکٹری (WDMMA) میں شامل 103 ممالک کی 129 فضائی قوتوں کی درجہ بندی کے حوالے سے ردعمل میں کہی۔ اس درجہ بندی میں بھارتی فضائیہ کو امریکا اور روس کے بعد تیسری بڑی قوت کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔
عالمی ویب سائٹ WDMMA نے اس حوالے سے جو فارمولا بنایا ہوا ہے اس کو TruVal ریٹٹنگ کا نام دیا جاتا ہے جس میں کسی فوج کی مجموعی ترقی، لاجیسٹکل سپورٹ، حملہ اور دفاع کرنے صلاحیتوں پر جائزہ لیا جاتا ہے، اس میں ہتھیاروں کی صلاحیت پر نہیں بلکہ جنگی سامان کی مجموعی تعداد کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
یاد دلاتے چلیں کہ بین الاقوامی رسالے ’نیوز ویک‘ کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ درجہ بندی کے اعتبار سے چینی فضائیہ سے بہتر اور طاقتور ہے اور یہ بات عالمی طاقت کے توازن ایک بڑی تبدیلی ہے۔
تاہم چینی دفاعی تجزیہ کار ژانگ جنشے عالمی رینکنگ کے معاملے پر کہتے ہیں کہ اس کو زیادہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔ یہ امریکی اور بھارتی میڈیا کی کارستانی ہے جس سے حقیقی معاملات میں سوائے غلط فیصلوں کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
Source
Cricketer Imad Wasim confirms separation from his wife Sania Ishfaq
Watch how Suhail Afridi was welcomed on his arrival to Punjab Assembly
President Asif Zardari criticizes Imran Khan in his speech
Engineer Muhammad Ali Mirza’s First Interview with Irshad Bhatti After 103 Days in Jail
CM KP Suhail Afridi pays visit to Shah Mahmood Qureshi’s house, meets his family
Fawad Chaudhry demands condemnation from PTI on incendiary statement in PTI's protest










